منگل , 3 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

دنیا کی بلند ترین عمارت کا نیا ریکارڈ، سعودی عرب کا جدہ ٹاور نصف بلندی کے قریب پہنچ گیا

39 منٹس پہلے
A A
A new record for the world's tallest building Saudi Arabia's Jeddah Tower nears half its intended height.
Share on Facebookwhatsapp

ریاض(پاک ترک نیوز)دنیا کی بلند ترین عمارت بننے کا اعزاز حاصل کرنے والا سعودی عرب کا جدہ ٹاور تعمیر کے ایک بڑے سنگِ میل کے قریب پہنچ گیا۔ منصوبے کی ٹیم کے مطابق عمارت کی تعمیر تیزی سے جاری ہے اور جلد یہ اپنی مجموعی بلندی کا نصف حصہ مکمل کر لے گی۔

امریکی جریدے نیوز ویک کے مطابق جدہ ٹاور اب 121ویں منزل تک پہنچ چکا ہے اور اس کی بلندی تقریباً 484 میٹر یعنی ایک ہزار 587 فٹ ہو گئی ہے۔ عمارت کی 125ویں منزل اس کی نصف بلندی کا سنگِ میل ہوگی، جس کے بعد تعمیر کا اگلا مرحلہ شروع ہوگا۔

منصوبے کے مطابق مکمل ہونے پر جدہ ٹاور کی بلندی تقریباً ایک ہزار میٹر یعنی 3 ہزار 281 فٹ ہوگی، جو دبئی کے برج خلیفہ سے کہیں زیادہ ہے۔ برج خلیفہ اس وقت 828 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی بلند ترین عمارت ہے۔

تعمیراتی ٹیم کے مطابق اس وقت ہر ماہ تقریباً چار منزلیں تعمیر کی جا رہی ہیں اور نصف بلندی کا سنگِ میل نومبر کے اختتام کے قریب حاصل ہونے کی توقع ہے۔

جدہ ٹاور کے آرکیٹیکٹ بین جانسن کے مطابق منصوبہ بظاہر اگست 2028 تک مکمل ہونے کے ہدف پر قائم ہے، تاہم عمارت کے ڈھانچے کی تکمیل اور اسے مکمل طور پر فعال کرنے کے مراحل مختلف ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایمان مزاری اور ہادی علی  کی  پولیس سے جھگڑے کے کیس میں ضمانت منظور

اس عمارت میں تقریباً 630 میٹر کی بلندی پر ایک وسیع آؤٹ ڈور آبزرویشن ڈیک بھی تعمیر کیا جائے گا، جہاں سے شہر اور گردونواح کا نظارہ کیا جا سکے گا۔ اس کے لیے خصوصی فولادی ڈھانچہ تیار کیا جا رہا ہے۔

منصوبے کی تکمیل کے بعد جدہ ٹاور نہ صرف برج خلیفہ سے بلند ہوگا بلکہ جدید تعمیراتی انجینئرنگ اور سعودی عرب کے بڑے ترقیاتی منصوبوں میں ایک اہم اضافہ بھی ثابت ہوگا۔

موضوعات : jeddahtowernewrecordworldtallestbuilding
ShareSend

متعلقہ خبریں

Jeddah Tower, the world's tallest building, nears new milestone
تازہ ترین

دنیا کی بلند ترین عمارت جدہ ٹاور نئے سنگِ میل کے قریب

19 جون , 2026
اگلی خبر
US Midterm Elections A Test for the Trump Administration

امریکی مڈٹرم انتخابات، ٹرمپ حکومت کا امتحان

یہ بھی پڑھیں

US Midterm Elections A Test for the Trump Administration

امریکی مڈٹرم انتخابات، ٹرمپ حکومت کا امتحان

3 نومبر , 2026
A new record for the world's tallest building Saudi Arabia's Jeddah Tower nears half its intended height.

دنیا کی بلند ترین عمارت کا نیا ریکارڈ، سعودی عرب کا جدہ ٹاور نصف بلندی کے قریب پہنچ گیا

3 نومبر , 2026
Electoral reforms PPP delegation to meet the Prime Minister today

انتخابی اصلاحات، پیپلزپارٹی کا وفد آج وزیراعظم سے ملاقات کرے گا

3 نومبر , 2026
ایمان مزاری اور ہادی علی  کی  پولیس سے جھگڑے کے کیس میں ضمانت منظور

ایمان مزاری اور ہادی علی  کی  پولیس سے جھگڑے کے کیس میں ضمانت منظور

3 نومبر , 2026
President condemns firing on polio team security in Mohmand, pays tribute to martyred personnel

صدر مملکت کی مہمند میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر فائرنگ کی مذمت، شہید اہلکاروں کو خراجِ عقیدت

3 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔