منگل , 3 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکی مڈٹرم انتخابات، ٹرمپ حکومت کا امتحان

39 منٹس پہلے
A A
US Midterm Elections A Test for the Trump Administration
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن (پاک ترک نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کے دوران ایک اہم سیاسی امتحان قریب آ پہنچا ہے۔ امریکا میں  آج تین نومبر کو  مڈٹرم انتخابات ہونے جا رہے ہیں، جن کے نتائج نہ صرف کانگریس میں طاقت کا توازن تبدیل کر سکتے ہیں بلکہ ٹرمپ حکومت کے آئندہ دو سال کا سیاسی مستقبل بھی طے کریں گے۔ سوال یہ ہے کہ کیا ری پبلکنز اپنا اقتدار برقرار رکھ پائیں گے یا ڈیموکریٹس کانگریس کا کنٹرول واپس حاصل کر لیں گے؟ دیکھیے یہ خصوصی رپورٹ۔

امریکا میں مڈٹرم انتخابات ہر چار سال بعد ہونے والے صدارتی انتخابات کے درمیان، یعنی صدر کی چار سالہ مدت کے وسط میں منعقد ہوتے ہیں۔ اس بار پولنگ  آج ہو رہی ہے ، ان انتخابات میں ایوانِ نمائندگان کی تمام 435 نشستوں، سینیٹ کی 35 نشستوں اور 36 ریاستوں کے گورنروں کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔

اس وقت ری پبلکن پارٹی کو ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں برتری حاصل ہے، لیکن تازہ انتخابی جائزے ڈیموکریٹس کے لیے بہتر امکانات ظاہر کر رہے ہیں۔

سینیٹ میں اس وقت ری پبلکنز کو 53 اور ڈیموکریٹس و ان کے اتحادیوں کو 47 نشستوں کی حمایت حاصل ہے۔ ڈیموکریٹس کو اکثریت حاصل کرنے کے لیے کم از کم چار نشستوں کا خالص اضافہ درکار ہے۔

سب سے اہم مقابلے الاسکا، آئیووا، کنساس، مین، مشی گن، اوہائیو اور ٹیکساس میں ہیں۔

– الاسکا میں  ڈیموکریٹ میری پیلٹولا کا مقابلہ ری پبلکن ڈین سلیوان سے ہے۔

– آئیووا میں  ری پبلکن ایشلے ہنسن اور ڈیموکریٹ جوش ٹورک آمنے سامنے ہیں۔

– کنساس میں  ری پبلکن راجر مارشل کے مقابلے میں ڈیموکریٹ ایڈم ہیملٹن ہیں۔

– مشی گن میں  ڈیموکریٹ عبدالسلام السید اور ری پبلکن مائیک راجرز کے درمیان مقابلہ ہے۔

– اوہائیو میں  سابق ڈیموکریٹ سینیٹر شیروڈ براؤن کا مقابلہ ری پبلکن جان ہسٹڈ سے ہے۔

– ٹیکساس میں  ری پبلکن کین پیکسٹن اور ڈیموکریٹ جیمز ٹیلاریکو کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔اس کے علاوہ شمالی کیرولائنا میں ڈیموکریٹ رائے کوپر کو ری پبلکن مائیکل واٹلی کے مقابلے میں برتری حاصل بتائی جا رہی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کے 28 اکتوبر کے انتخابی جائزے کے مطابق ان سات اہم ریاستوں میں ڈیموکریٹس کو معمولی برتری حاصل ہے، تاہم بیشتر مقابلے کانٹے کے ہیں۔

 ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس کو اکثریت حاصل کرنے کے لیے صرف تین نشستیں مزید درکار ہیں۔ اہم مقابلوں میں ایریزونا، کیلیفورنیا، کولوراڈو، آئیووا، مشی گن، نیویارک، اوہائیو، پنسلوانیا، ٹیکساس اور ورجینیا کے متعدد حلقے شامل ہیں۔

خصوصاً ایریزونا کا پہلا، کولوراڈو کا پانچواں، مشی گن کا ساتواں اور دسواں، نیویارک کا سترہواں، اوہائیو کا ساتواں، پنسلوانیا کا پہلا اور ٹیکساس کا پندرہواں حلقہ اہم سمجھے جا رہے ہیں۔

غیر جماعتی ادارے کُک پولیٹیکل رپورٹ کے 23 اکتوبر کے جائزے میں ڈیموکریٹس کے 12 سے 22 نشستیں حاصل کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا، جبکہ ادارے کے مطابق ڈیموکریٹس 218 نشستوں پر برتری کی پوزیشن میں تھے۔

انتخابی جائزوں کے مطابق ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی واپسی کے امکانات خاصے روشن ہیں، جبکہ سینیٹ میں بھی ڈیموکریٹس کو معمولی برتری حاصل ہے، لیکن یہاں مقابلہ زیادہ سخت ہے۔

نیٹ سلور کے 31 اکتوبر کے انتخابی ماڈل نے بھی ڈیموکریٹس کو ایوانِ نمائندگان واپس حاصل کرنے کے لیے مضبوط امیدوار قرار دیا ہے، جبکہ سینیٹ میں بھی ان کی پوزیشن بہتر بتائی ہے۔

اگر ڈیموکریٹس ایوانِ نمائندگان یا سینیٹ میں اکثریت حاصل کر لیتے ہیں تو ٹرمپ کے لیے قانون سازی کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔

– ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس کو بجٹ، حکومتی اخراجات اور قانون سازی روکنے یا تبدیل کرنے کا اختیار مل سکتا ہے۔

– وہ ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلوں کی تحقیقات، سماعتوں اور حکومتی عہدیداروں کو طلب کرنے کا سلسلہ تیز کر سکتے ہیں۔

– اگر سینیٹ بھی ڈیموکریٹس کے پاس چلی گئی تو اہم حکومتی تقرریوں اور اعلیٰ عہدیداروں کی منظوری میں بھی ٹرمپ کو مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی بلند ترین عمارت کا نیا ریکارڈ، سعودی عرب کا جدہ ٹاور نصف بلندی کے قریب پہنچ گیا

– کانگریس کے دونوں ایوانوں میں مخالف جماعت کی اکثریت سے ٹرمپ کو اپنی پالیسیوں پر عمل درآمد کے لیے سیاسی سمجھوتے کرنا پڑ سکتے ہیں۔

تاہم مڈٹرم انتخابات میں شکست کا مطلب یہ نہیں کہ ٹرمپ صدارت سے محروم ہو جائیں گے۔ ان کی صدارتی مدت برقرار رہے گی، البتہ آخری دو سال کے دوران ان کی حکومتی اور سیاسی حکمت عملی پر کانگریس کی نگرانی بڑھ سکتی ہے۔

موضوعات : americamidtermelectionstestTrumpAdministration
ShareSend

متعلقہ خبریں

Diplomatic efforts for an Iran-US agreement intensify; Qatari mediators arrive in Tehran.
تازہ ترین

ایران ،امریکا معاہدے کیلئے سفارتی سرگرمیاں تیز ،قطری ثالث تہران پہنچ گئے

3 نومبر , 2026
The US does not wish to push Iran into a prolonged war, says JD Vance.
تازہ ترین

امریکا ایران کو طویل جنگ میں دھکیلنے کا خواہاں نہیں،جے ڈی وینس

3 نومبر , 2026
Iran’s condition for an agreement with the US Acceptance of 7 points
تازہ ترین

ایران کی امریکا سے معاہدے کے لیے7 نکات تسلیم کرنے کی شرط

3 نومبر , 2026
The midterm elections in the US are just a few hours away.
تازہ ترین

امریکا میں مڈٹرم انتخابات چند گھنٹے کی دوری پر

3 نومبر , 2026
US Midterm Elections A record 54 million people cast their votes during early voting.
تازہ ترین

امریکی وسط مدتی انتخابات :قبل از وقت ووٹنگ میں ریکارڈ 54ملین افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا

2 نومبر , 2026
US has agreed to accept Iran's 7 conditions Mohsen Rezaei
تازہ ترین

امریکا ایران کی 7 شرائط ماننے پر آمادہ ہوگیا: محسن رضائی

1 نومبر , 2026
اگلی خبر
Former SpaceX engineer's new feat vertical takeoff and landing fighter jet ready

اسپیس ایکس کے سابق انجینئر کا نیا کارنامہ، عمودی اڑان اور لینڈنگ کرنے والا جنگی طیارہ تیار

یہ بھی پڑھیں

Former SpaceX engineer's new feat vertical takeoff and landing fighter jet ready

اسپیس ایکس کے سابق انجینئر کا نیا کارنامہ، عمودی اڑان اور لینڈنگ کرنے والا جنگی طیارہ تیار

3 نومبر , 2026
US Midterm Elections A Test for the Trump Administration

امریکی مڈٹرم انتخابات، ٹرمپ حکومت کا امتحان

3 نومبر , 2026
A new record for the world's tallest building Saudi Arabia's Jeddah Tower nears half its intended height.

دنیا کی بلند ترین عمارت کا نیا ریکارڈ، سعودی عرب کا جدہ ٹاور نصف بلندی کے قریب پہنچ گیا

3 نومبر , 2026
Electoral reforms PPP delegation to meet the Prime Minister today

انتخابی اصلاحات، پیپلزپارٹی کا وفد آج وزیراعظم سے ملاقات کرے گا

3 نومبر , 2026
ایمان مزاری اور ہادی علی  کی  پولیس سے جھگڑے کے کیس میں ضمانت منظور

ایمان مزاری اور ہادی علی  کی  پولیس سے جھگڑے کے کیس میں ضمانت منظور

3 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔