ریاض ( پاک ترک نیوز) مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کرگئے،حرمین کے ایکس اکاؤنٹ پر شیخ ابراہیم المدنی کی تصویر جاری کی گئی۔
سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا گیا شیخ ابراہیم المدنی کبھی کبھ مسجدِ الحرام کی مکبریہ میں کئی کئی دن بالخصوص رات کے آخری پہر میں عبادت اور اللہ تعالیٰ سے قرب حاصل کرنے میں مشغول رہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف آج امریکا پہنچیں گے
شیخ ابراہیم المدنی کی وفات پر ان کے چاہنے والوں نے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔











