جدہ (پاک ترک نیوز ) سعودی شہری دفاع کے مطابق یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے مکہ اور مدینہ کے علاقوں کی طرف داغے گئے دو بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کردیے گئے، جن کا ملبہ مغربی سعودی عرب کے مختلف مقامات پر گرا۔
شہری دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ ڈرون تباہ کیے جانے کے بعد دونوں علاقوں میں ملبہ گرنے کی اطلاعات موصول ہوئیں، جن پر امدادی ٹیموں نے کارروائی کی۔











