اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش کے موقع پر 9 نومبر 2026 کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
کابینہ ڈویژن نے پیر 9 نومبر کو عام تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں مزید 2 افغان شہریوں کو پھانسی
نوٹیفکیشن کے مطابق یومِ اقبال کے موقع پر ملک بھر میں سرکاری تعطیل ہوگی۔ اس روز سرکاری دفاتر اور متعلقہ ادارے بند رہیں گے۔
یاد رہے کہ علامہ محمد اقبال کا یومِ پیدائش ہر سال 9 نومبر کو ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔












