اسلام آباد( پاک ترک نیوز ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دینے اور پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے معاملے پر حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے۔جماعت اسلامی کی تیکنیکی ٹیم معاہدے کی حتمی ڈرافٹنگ کے لیے وزارت خزانہ پہنچ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق تیکنیکی ٹیم میں جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید فراست شاہ اور امیر جماعت اسلامی اسلام آباد انجینئر نصراللہ رندھاوا شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یومِ اقبال پر9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے اجلاس میں معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی، جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف اور لیوی کے خاتمے سے متعلق پیش رفت سامنے آنے کا امکان ہے۔












