منگل , 15 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

لیختین شٹائن ۔یورپ کے دل میں واقع چھوٹا مگر امیر ترین ملک

2 مہینے پہلے
A A
Liechtenstein – a small yet extremely wealthy country located in the heart of Europe.
Share on Facebookwhatsapp

زیورخ(پاک ترک نیوز) یورپ کے دل میں واقع ایک ایسا ملک بھی ہے جس کی نہ اپنی کرنسی ہے، نہ ایئرپورٹ اور نہ ہی فوج، لیکن اس کے باوجود یہ دنیا کے امیر ترین اور پرامن ممالک میں شمار ہوتا ہے۔

برطانوی اخبار ’دی مرر‘ کے مطابق لیختن شٹائن اپنی منفرد ریاستی ساخت، مضبوط معیشت اور اعلیٰ معیارِ زندگی کی وجہ سے دنیا بھر میں منفرد مقام رکھتا ہے۔

سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا کے درمیان واقع لیختن شٹائن رقبے کے لحاظ سے دنیا کے چھوٹے ترین ممالک میں شامل ہے۔ اس کا کل رقبہ تقریباً 160 مربع کلومیٹر (62 مربع میل) جبکہ آبادی تقریباً 40 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔

ملک کا دارالحکومت وادوز ہے، تاہم سب سے زیادہ آبادی والا شہر شان ہے۔ لیختن شٹائن ایک آئینی بادشاہت ہے، جہاں شاہی خاندان اب بھی ملکی نظام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

لیختن شٹائن میں کوئی بین الاقوامی یا مقامی ایئرپورٹ موجود نہیں۔سیاح عموماً سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترتے ہیں، جو لیختن شٹائن سے تقریباً 115 کلومیٹر دور ہے۔ وہاں سے ٹرین، بس یا گاڑی کے ذریعے چند گھنٹوں میں ملک پہنچا جا سکتا ہے۔اورزیورخ سے وادوز تک کا سفر برف پوش پہاڑوں، دریائے رائن اور انگوروں کے باغات کے خوبصورت مناظر سے بھرپور ہوتا ہے۔

لیختن شٹائن کی اپنی کرنسی بھی نہیںہے۔ملک میں سوئس فرانک استعمال ہوتا ہے کیونکہ کئی دہائیوں سے لیختن شٹائن اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان کسٹمز اور مالیاتی اتحاد قائم ہے جس کے تحت دونوں ممالک معاشی اور تجارتی شعبوں میں قریبی تعاون کرتے ہیں۔

عالمی بینک اور دیگر عالمی معاشی اداروں کے اعدادوشمار کے مطابق لیختن شٹائن فی کس آمدنی کے لحاظ سے دنیا کے خوشحال ترین ممالک میں شمار ہوتا ہے۔اس کی معیشت کا بڑا حصہ بینکاری، مالیاتی خدمات، سرمایہ کاری، جدید مینوفیکچرنگ، انجینیئرنگ اور برآمدات پر مشتمل ہے۔ یہاں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد مقامی آبادی سے بھی زیادہ بتائی جاتی ہے۔ جس کی ایک بڑی وجہ سازگار کاروباری ماحول اور ٹیکس نظام ہے۔

لیختن شٹائن کی ایک اور منفرد خصوصیت یہ ہے کہ اس کی اپنی مستقل فوج نہیں۔ملک نے 1868 میں اپنی فوج ختم کر دی تھی اور اس کے بعد سے دفاعی معاملات میں سوئٹزرلینڈ کے ساتھ تعاون جاری ہے۔

جرائم کی شرح بھی انتہائی کم ہے جس کے باعث اسے یورپ کے محفوظ ترین ممالک میں شمار کیا جاتا ہے۔اتنے چھوٹے رقبے کی وجہ سے سیاح چند گھنٹوں میں ملک کے بیشتر اہم مقامات دیکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 2025میں سب سے زیادہ کروڑ پتی کس ملک میں بنے؟

دارالحکومت وادوز کا تاریخی قلعہ، الپائن پہاڑ، انگوروں کے باغات، پیدل سفر کے راستے، سائیکلنگ ٹریکس اور قدرتی مناظر ہر سال ہزاروں سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔ موسمِ سرما میں یہاں اسکیئنگ بھی خاصی مقبول ہے۔

موضوعات : #europecitycountry
ShareSend

متعلقہ خبریں

آئین سے کھلواڑ اور اقتدار کی خواہش نے ملک تباہ کردیا، سعد رفیق
اہم ترین 3

آئین سے کھلواڑ اور اقتدار کی خواہش نے ملک تباہ کردیا، سعد رفیق

14 ستمبر , 2026
Asia rules the roost among the world's best digital nomad cities
تازہ ترین

دنیا کے بہترین ڈیجیٹل نومیڈ شہروں میں ایشیا کا راج

25 اگست , 2026
Scorching heat Europe parched, rivers dried up—has climate catastrophe begun
تازہ ترین

قیامت خیز گرمی، یورپ بنجر ہوگیا، دریا خشک، موسمیاتی تباہی شروع؟

18 اگست , 2026
In which country were the most millionaires created in 2025
تازہ ترین

2025میں سب سے زیادہ کروڑ پتی کس ملک میں بنے؟

23 جولائی , 2026
Which passport offers the strongest consular protection abroad
تازہ ترین

بیرونِ ملک سب سے مضبوط قونصلر تحفظ کس پاسپورٹ کے ساتھ ملتا ہے؟

21 جولائی , 2026
Decline recorded in the number of Pakistanis traveling to Europe illegally.
تازہ ترین

غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں کمی ریکارڈ

8 جولائی , 2026
اگلی خبر
Strait of Hormuz will remain closed Revolutionary Guards

آبنائے ہرمز بند رہے گی،پاسداران انقلاب

یہ بھی پڑھیں

What is happening in the universe Secrets revealed in 16 stunning space images from NASA.

کائنات میں کیا ہو رہا ہے؟ ناسا کی خلا کی 16 حیران کن تصاویر میں راز آشکار

15 ستمبر , 2026
Restrictions on greenhouse gases emitted from coal and gas-fired power plants in the US are lifted

امریکا میں کوئلے اور گیس سے چلنے والے بجلی گھروں سے خارج گرین ہاؤس گیسز پر پابندیاں ختم

15 ستمبر , 2026
سندھ اسمبلی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے قرارداد منظور

سندھ اسمبلی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے قرارداد منظور

15 ستمبر , 2026
Decision to build new tourism projects, recreational and ecological parks in Neelum Valley

نیلم ویلی میں سیاحت کے نئے منصوبے، تفریحی اور ماحولیاتی پارکس بنانے کا فیصلہ

15 ستمبر , 2026
4دن کام ،3دن چھٹی،حکومت کا پٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر غور

4دن کام ،3دن چھٹی،حکومت کا پٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر غور

15 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔