نیو یارک ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے اہم خطاب کریں گے، جس میں علاقائی اور عالمی سلامتی کی بدلتی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے رکھا جائے گا۔وزیراعظم اپنے خطاب میں پاکستان کی سفارتی کوششوں، قیام امن اور تنازعات کے حل کے لیے مذاکراتی کردار کو اجاگر کریں گے۔شہباز شریف انسداد دہشتگردی اور بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے معاملے پر بھی پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے، جبکہ اقوام متحدہ میں اصلاحات کی ضرورت پر بھی بات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: خلیج کا بحران ہمارے لیے ایک مشکل مرحلے پر آیا،وزیراعظم
وزیراعظم فلسطین اور کشمیر سمیت اہم عالمی مسائل کو بھی عالمی برادری کے سامنے اٹھائیں گے اور مظلوم عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کریں گے۔شہباز شریف کے خطاب میں علاقائی امن، عالمی سلامتی، دہشتگردی کے خاتمے اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل سے متعلق پاکستان کی ترجیحات نمایاں رہیں گی۔












