راولپنڈی ( پاک ترک نیوز) راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ مؤخر کردیا۔عدالت نے کیس کا فیصلہ یکم اکتوبر تک موخر کردیا ہے۔ مقدمے کا فیصلہ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے رخصت پر ہونے کے باعث مؤخر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی مشاورت ہوئی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
عدالت نے 22 ستمبر کو علیمہ خان سمیت 10 ملزمان کے خلاف مقدمے کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔اب انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی یکم اکتوبر کو علیمہ خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کا فیصلہ سنائے گی۔












