سڈنی (پاک ترک نیوز ) کرکٹ آسٹریلیا نے بال ٹیمپرنگ کیس کی تحقیقات دوبارہ شروع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ کا کہنا ہے کہ ماضی میں واپس جانے کا کوئی فائدہ نہیں، اب وقت ہے کہ آگے بڑھا جائے۔ٹوڈ گرین برگ کے مطابق بورڈ سمجھتا ہے کہ کیس دوبارہ کھولنے کی کوئی ٹھوس وجہ موجود نہیں، اس معاملے پر بورڈ کا مؤقف بھی واضح ہے۔انہوں نے تصدیق کی کہ آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز اس معاملے پر جلد اپنا مؤقف پیش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: زمین کی فضا میں ناسا کے راکٹ کا شگاف
واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے بال ٹیمپرنگ سے متعلق انکشافات کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ماضی میں کی گئی تحقیقات اور ان کے نتائج سے مطمئن ہے۔












