کراچی ( پاک ترک نیوز) امریکا ایران جنگ بندی کے مثبت اثرات پڑنے لگے ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں بارہ ہزار نو سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا ،انڈیکس ایک لاکھ چونسٹھ ہزار 594پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی تیزی دکھائی دے رہی ہے۔












