کراچی (پاک ترک نیوز ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مندی پر کاروبار کا اختتام ہوا ،100 انڈیکس 1199پوائنٹس کمی سے 186255پوائنٹس پر بند ہو گیا ۔گذشتہ روز انڈیکس 187454پوائنٹس پر بند ہوا تھا
دوران کاروبار انڈیکس188126کی بلند سطح پربھی ٹریڈ ہوا۔ آج 45ارب روپے مالیت کے 97کروڑ70لاکھ حصص کے سودے ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف اور پاکستان کے مذاکرات ستمبر میں متوقع
اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طورپر564کمپنیوں کا کاروبار ہوا،بازار حصص میں 191کمپنیوں کے دام بڑھ گئے ،271کے گھٹ گئے












