باغ ( پاک ترک نیوز) آزاد جموں و کشمیر کے ضلع باغ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کوٹھیاں کے مقام پر کلیئرنس آپریشن کرتے ہوئے جاری دھرنا ختم کرا دیا۔آپریشن کے بعد ضلع باغ کی تمام اہم شاہراہیں اور مواصلاتی راستے ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے، جبکہ آمدورفت بھی معمول پر آگئی۔دھرنا ختم ہونے سے شہریوں کو درپیش سفری مشکلات کا خاتمہ ہوگیا اور علاقے میں معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی وسط مدتی انتخابات، الہان عمر پانچویں بار کانگریس کی رکن منتخب
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق کارروائی کا مقصد قانون کی بالادستی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار بنانا تھا۔












