واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) ڈیموکریٹ امیدوار الہان عمر نے ریاست منی سوٹا کے پانچویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے ریپبلکن امیدوار جان نیگل کو شکست دے کر مسلسل پانچویں بار امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست اپنے نام کرلی۔امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کے مطابق الہان عمر 2019 سے اس حلقے کی نمائندگی کر رہی ہیں، جس میں منی ایپلس اور اس کے نواحی علاقے شامل ہیں۔ یہ ریاست منی سوٹا کا ڈیموکریٹس کے لیے مضبوط ترین حلقہ تصور کیا جاتا ہے۔صومالیہ سے پناہ گزین کی حیثیت سے امریکا آنے والی الہان عمر طویل عرصے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن سے متعلق تنقید کا نشانہ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین کا جدید جے 20 اے، دشمن کے اسٹیلتھ طیاروں کو بھی ٹریک کرنے کی صلاحیت؟
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ واشنگٹن میں ان کی رہائش گاہ پر ہوم لینڈ سکیورٹی کے تفتیشی حکام نے چھاپہ بھی مارا تھا۔ یہ کارروائی بچپن میں ان کے والد کی جانب سے جمع کرائی گئی امیگریشن دستاویزات سے متعلق تحقیقات کے تناظر میں کی گئی۔












