تہران ( پاک ترک نیوز) ایرانی پاسدان انقلاب کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں غیر ممنوعہ راستہ اختیار کرنے پر 4آئل ٹینکر باروی سرنگوں سے ٹکرا گئے ۔
بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد چاروں آئل ٹینکرز آگ کی لپیٹ میں آنے کے بعد تباہ ہوگئے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چاروں ٹینکرز تاحال شعلوں کی لپیٹ میں ہیں۔ ایرانی فورسز نے دو دیگر بحری جہازوں کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق متاثرہ ٹینکرز اس سمندری راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے جسے آبنائے ہرمز کے جنوب میں ممنوع قرار دیا گیا تھا۔ ایرانی فورسز نے دعویٰ کیا کہ جہازوں کے بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد انہیں نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں کلیئرنس آپریشن، دھرنا ختم
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے اہم ترین سمندری راستوں میں شمار ہوتی ہے، اس لیے اس کے قریب پیش آنے والے اس واقعے سے بحری آمدورفت اور تیل کی عالمی سپلائی کے حوالے سے خدشات بڑھ سکتے ہیں۔







