منگل , 4 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستان کیلئے امریکہ سے جدید درمیانے فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل ایمرا کا حصول ممکن

9 مہینے پہلے
A A
پاکستان کیلئے امریکہ سے جدید درمیانے فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل ایمرا کا حصول ممکن
Share on Facebookwhatsapp

از : سہیل شہریار
امریکی دفاعی کمپنی ریتھیون کو امریکی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ خریداروں کی فہرست میں ترمیم کے بعد اب بظاہر یہ کمپنی پاکستان کو بھی جدید درمیانے فاصلے کے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل (ایمرا) فروخت کر سکے گی۔
امریکی وزارتِ جنگ (جو پہلے وزارتِ دفاع کہلائی جاتی تھی) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، اس ترمیم کے بعد معاہدے کے تحت پاکستان سمیت 30 سے زائد ممالک کی افواج کو عسکری سامان فروخت کیا جائے گا۔خیال رہے کہ یہ میزائل پاکستان کے پاس موجود امریکی ساختہ ایف 16 فیلکن میں نصب کیے جاتے ہیں۔
اس سے قبل پاکستان نے جنوری 2007 میں ریتھیون گروپ سے 28 کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت کے 700 فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔ جو اس وقت ان میزائیلوں کی بین الاقوامی خریداری کا سب سے بڑا معاہدہ تھا۔ جبکہ یہ 2016کے بعد پاکستان کے لیے امریکی اسلحہ کی پہلی بڑی خریداری ہوگی۔ 2010 میں ایک ارب ڈالر کے امریکی اسلحہ کی درآمدات 2018 میںمحض 21 ملین ڈالر تک گر گئی تھیں۔ مگر اس مرتبہ پاکستان ایمرا میزائلوں کے ہمراہ اپنے ایف ۔16لڑاکا طیاروںکے فلیٹ کے لئے جدید کاری کٹس کے حصول کا بھی خواں ہے ۔

https://www.youtube.com/watch?v=qc4Z6Sa4R6w&t=4s
پاکستان اور امریکہ کے مابین سفارتی، تجارتی اور دفاعی تعلقات میں آنے والی گرمجوشی نے بھارت کی سیاسی و دفاعی حلقوں میں سراسیمگی پھیلادی ہے ۔اور امریکی حکومت کی جانب سے ریتھیون گروپ کو پاکستان کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل ایمرا کی فروخت کرنے کی اجازت دینے کے بعدیہاں تک کہہ دیا گیا ہے کہ امریکہ اب انڈیا کا دشمن بننے کے قریب ہے۔ وہ صرف یہ میزائل پاکستان کو نہیں بیچ رہا بلکہ سعودی عرب کو بھی فروخت کر رہا ہے۔جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کو دیکھتے ہوئے سعودی عرب کسی بھی لڑائی میں یہ میزائل پاکستان کو دےسکتا ہے۔
امریکی فضائیہ کی جاری کردہ معلومات کے مطابق ایمرا اے آئی ایم-120 جدید درمیانے فاصلے کے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل ہیں جو ہر موسم میں نظر کی حد سے دور اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ میزائل امریکی افواج کے علاوہ امریکہ کے اتحادیوں کے لیے بنایا جاتا ہے۔ریتھیون گروپ کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ میزائل پاکستان سمیت 40 ممالک خرید چکے ہیں اور انھیں ایف-15، ایف-16 فیلکن، ایف-18 ہورنیٹ اور جدید ایف-35 سمیت متعدد لڑاکا طیاروں میں استعمال کیا جاتا ہے۔جبکہ کمپنی کے مطابق 120-D3 میزائل 180 کلومیٹر کی دوری تک مار کر سکتے ہیں اور انھیں چینی پی ایل 15 میزائلوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

https://www.youtube.com/shorts/xoa8hMmCkcM
پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے جولائی کے پہلے ہفتے میں دورہ امریکہ کے بعدسے پاکستان کی جانب سے ایمرا میزائلوں کی خریداری کی سامنے آنے والی خبریں اس بات کو ظاہر کرتی ہیں پاکستانی فضائیہ چین کےعلاوہ امریکہ کے ساتھ بھی دفاعی تعاون میں اضافہ چاہتی ہے۔
یاد رہے کہ اس وقت پاک فضائیہ کے ایف-16 طیارے ایمرا اے آئی ایم-120 کے سی-5 ویریئنٹ سے لیس ہیں۔مگر اس میزائل کے نئے ماڈلز کی نہ صرف رینج بہتر ہے بلکہ ان کا سیکر یعنی گائیڈنس سسٹم بھی زیادہ موثر ہے۔اس کے علاوہ اس کی الیکٹرانک جیمنگ کے خلاف صلاحیت بھی بہتر ہے۔جس کے نتیجے میں پاکستان کے ایف-16 طیاروں کی فضا سے فضا میں طیاروں کو مار گرانے کی صلاحیت میں بھی کافی اضافہ ہو جائے گا۔ایمرا میزائل کے نئے ماڈلزمیں لائی جانے والی بہتری کے نتیجے میں انہیں چینی ساختہ پی ایل۔15کے ہم پلہ یا اس سے بہتر بھی قرار دیا جارہا ہے۔

موضوعات : americadealmissilepaksitan
ShareSend

متعلقہ خبریں

Iran is not holding any talks with the US, Esmail Baqai
اہم ترین

ایران کی امریکہ سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ،اسماعیل بقائی

3 اگست , 2026
Saudi Arabia's contacts with the US and Iran have saved the region from a major conflict.
تازہ ترین

سعودی عرب کےامریکہ اور ایران سے رابطے، خطے کو بڑے تصادم سے بچا لیا

3 اگست , 2026
US and Israel prepare plan to attack Iran's energy facilities.
تازہ ترین

امریکہ اور اسرائیل کا ایران کی توانائی کی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ تیار

1 اگست , 2026
Iranian Parliament Speaker claims victory in the war.
اہم ترین

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا جنگ میں فتح کا دعویٰ

1 اگست , 2026
Pakistan's Emerging Defense Role in the Middle East
تازہ ترین

پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں ابھرتا ہوا دفاعی کردار

30 جولائی , 2026
With Allah's help, the aggressor will be punished today – Revolutionary Guards
تازہ ترین

اللہ کی مدد سے آج جارح کو سزا دی جائے گی‘ پاسداران انقلاب

30 جولائی , 2026
اگلی خبر
علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک، ضامن کی پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم

علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک، ضامن کی پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم

یہ بھی پڑھیں

Second Test Pakistan trails by 78 runs at the start of the third day.

دوسرا ٹیسٹ :تیسرے روز کے آغاز پر پاکستان کو 78رنز کا خسارہ

4 اگست , 2026
Growing opposition to the occupying Afghan Taliban regime, increasing resistance from armed groups

قابض افغان طالبان رجیم کے خلاف بڑھتی مخالفت، مسلح گروپوں کی مزاحمت میں تیزی

4 اگست , 2026
Has the bloody war in Gaza come to an end

کیا غزہ میں خونزیرز جنگ ختم ہو گئی؟

4 اگست , 2026
Chehlum of the Grandson of the Prophet is being observed with reverence and respect across the country today; foolproof security arrangements are in place.

ملک بھر میں آج چہلم نواسہ رسول عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

4 اگست , 2026
No other route will be permitted in the Strait of Hormuz Iran

آبنائے ہرمز میں کسی دوسرے راستے کی اجازت نہیں دی جائے گی: ایران

4 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔