پیر , 21 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایران کی امریکہ سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ،اسماعیل بقائی

2 مہینے پہلے
A A
Iran is not holding any talks with the US, Esmail Baqai
Share on Facebookwhatsapp

تہران (پاک ترک نیوز) ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے جاری مذاکرات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اس وقت واشنگٹن سے کوئی بات چیت نہیں کر رہا۔

پریس بریفنگ کے دوران اسماعیل بقائی نے بتایا کہ ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز سے متعلق نئے بحری راستے پر بات چیت جاری ہے اور دونوں ممالک ایک معاہدے کے قریب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نئے بحری راستے میں آنے اور جانے والے جہازوں کے لیے الگ الگ راستے اور پوائنٹس مختص کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے صرف ایران اور عمان کے درمیان اتفاقِ رائے کافی نہیں ہوگا بلکہ محفوظ جہاز رانی اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال بھی فیصلہ کن اہمیت رکھتی ہے۔ ان کے مطابق آبنائے ہرمز کبھی بھی جنگ سے پہلے والی حالت میں واپس نہیں آئے گی۔

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز ایران اور عمان کے درمیان کسی اختلاف کی وجہ سے بند نہیں ہوئی بلکہ موجودہ صورتحال گزشتہ برس مارچ میں امریکا اور اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے باعث پیدا ہوئی۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا عمان کے ساتھ جاری مذاکرات کا حصہ نہیں ہے اور آبنائے ہرمز سے متعلق کسی بھی حتمی فیصلے کا انحصار خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور متعلقہ فریقوں کے اقدامات پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کےامریکہ اور ایران سے رابطے، خطے کو بڑے تصادم سے بچا لیا

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو اپنے علاقائی ہمسایہ ممالک سے کوئی مسئلہ نہیں، جبکہ یمن کے معاملے کو ایران کے خلاف جنگ سے جوڑنا درست نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن کا بحران مذاکرات کے ذریعے حل ہونا چاہیے۔

ترجمان نے خبردار کیا کہ ایران کے خلاف کسی بھی امریکی کارروائی کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہوں گے۔ ان کے مطابق خطے میں امریکی فوجی موجودگی عدم استحکام کا باعث بنی ہے اور دشمن کو صرف ایران کی دفاعی صلاحیت ہی روک سکتی ہے۔

موضوعات : #iranamericaismailbaqai
ShareSend

متعلقہ خبریں

Iran warns of retaliatory action against the US.
تازہ ترین

ایران کی امریکا کو جوابی کارروائی کی وارننگ

21 ستمبر , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif will arrive in the US today.
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج امریکا پہنچیں گے

21 ستمبر , 2026
America is ready to flee the Middle East
تازہ ترین

امریکا مشرق وسطیٰ سے بھاگنے کو تیار

20 ستمبر , 2026
US, Denmark sign security agreement on Greenland
تازہ ترین

گرین لینڈ پر امریکا اور ڈنمارک میں سیکیورٹی معاہدہ طے

19 ستمبر , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif departs for a visit to the UK.
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے دورے پر روانہ

17 ستمبر , 2026
Iran war to end very soon, Trump claims.
تازہ ترین

ایران جنگ بہت جلد ختم ہونے والی ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

17 ستمبر , 2026
اگلی خبر
The issuance of UAE visas for Pakistanis has resumed.

پاکستانیوں کے لئے امارات کے ویزوں کا اجرا بحال ہو گیا

یہ بھی پڑھیں

لانگ مارچ ہر صورت ہوگا ،احتجاج کا آئینی حق کوئی نہیں چھین سکتا، سہیل آفریدی

لانگ مارچ ہر صورت ہوگا ،احتجاج کا آئینی حق کوئی نہیں چھین سکتا، سہیل آفریدی

21 ستمبر , 2026
مولانا فضل الرحمان کا پارلیمنٹ کا اِن کیمرا اجلاس بلانے کا مطالبہ

مولانا فضل الرحمان کا پارلیمنٹ کا اِن کیمرا اجلاس بلانے کا مطالبہ

21 ستمبر , 2026
ایران کی ایئر لائنز 2 روز بعد کام کرنا چھوڑ دیں گی،امریکی وزیر خزانہ

ایران کی ایئر لائنز 2 روز بعد کام کرنا چھوڑ دیں گی،امریکی وزیر خزانہ

21 ستمبر , 2026
A battle even for six feet of land: the alarming crisis facing the city of the silent.

6فٹ زمین کے لیے بھی جنگ، شہر خاموشاں کا خوفناک بحران

21 ستمبر , 2026
کرکٹر رضوان کی میڈیا ٹاک کرنے کی اجازت کی درخواست مسترد

کرکٹر رضوان کی میڈیا ٹاک کرنے کی اجازت کی درخواست مسترد

21 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔