پورٹ آف سپین ( پاک ترک نیوز) پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو تیسرے دن کے آغاز پر پہلی اننگز میں 78رنز کا خسارہ باقی ہے جبکہ اس کی 8وکٹیں باقی ہیں ۔
پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے 344رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں عبداللہ شفیق کی شاندار سنچری کی بدولت 2وکٹوں کے نقصان پر 266رنز بنائے ہیں ۔ عبداللہ شفیق 107رنز جبکہ کپتان بابر اعظم 86رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پہلی اننگز میں 344رنز سکور کئے تھے ۔ پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو امام الحق 14رنزبنا کر پویلین لوٹ گئے ۔
یہ بھی پفڑھیں: مائیکل سمتھ پاکستان مینز ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر
اذان اویس 55رنز کی اننگز کھیل کر آئوٹ ہوئے ۔
واضح رہے کہ دو میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو پاکستان کیخلاف ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے ۔












