انقرہ ( پاک ترک نیوز) رواںسال کے پہلے چھ مہینوں میں 1.1 ملین سے زائد پروازوں نے ترکیہ کی فضائی حدود کو استعمال کیا ان میں ایک سے دوسرے ملک جاتے ہوئے ترکیہ کی فضائی حدود سے گزرنے والیتقریباً دو لاکھ 37ہزار 919 ٹرانزٹ اوور فلائٹس بھی شامل ہیں۔
ترک خبر رساں ادارے اندولو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری تا جون کے عرصے کے دوران، مسافروں کی آمدورفت میں مسلسل اضافے کے ساتھ ساتھ ہر 14 سیکنڈ میں ایک طیارے نے ترکی کی فضائی حدود کو عبور کیا۔
اسٹیٹ ایئرپورٹس اتھارٹی جنرل ڈائریکٹوریٹ (ڈی ایچ ایم آئی) کے اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ کے مطابقسال کے پہلے نصف حصے میں ملکی پروازوں کی تعداد 471,870 اور بین الاقوامی پروازوں کی تعداد 404,197 تک پہنچ گئی۔اس عرصے کے دوران ترکی نے ملکی اور بین الاقوامی پروازوں پر 112 ملین مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کیں۔ 2002 میں یہ تعداد 34.5 ملین تھی۔جبکہ ترکیہ کے صرف 81ملکوں کے ساتھ فضائی نقل و حمل کے معاہدے تھے جو اب بڑھ کو 175ملکوں تک پھیل چکے ہیں۔
اسی طرح بین الاقوامی پروازوں کے ذریعے ترکیہ سے منسلک ممالک کی تعداد 50 سے بڑھ کر 175 تک پہنچ گئی ہے۔ اور منسلکہ بین الاقوامی مقامات کی تعداد 60 سے بڑھ کر 356 ہو گئی ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ و انفراسٹرکچر عبدالقادر اورال اوغلو نے کہا کہ فعال ہوائی اڈوں کی تعداد 2002 میں 26 سے بڑھ کر 58 ہو گئی ہے، اور یوزگات اور بائیبورت-گوموشہانے ہوائی اڈوں کی شمولیت کے ساتھ کل تعداد 60 تک پہنچنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ نے ایٹمی گھڑی خلا میں پہنچا دی
اورال اوغلو نے کہا کہ گزشتہ 22 سالوں کے دوران ہوا بازی کے شعبے میں کی گئی سرمایہ کاری نے ترکیہ کو دنیا کے وسیع ترین فلائٹ نیٹ ورکس میں سے ایک قائم کرنے میں مدد دی ہے۔
انہوں نے کہاترکیہ ایسے 67 ممالک کے مرکز میں واقع ہے جہاں 1.5 ارب لوگ آباد ہیں اور جن کی مجموعی جی ڈی پی 51.2 ٹریلین ڈالر ہے۔ یہ تمام ممالک ترکیہ سے چار گھنٹے کی پرواز کے دائرہ میں آتے ہیں۔












