سینئر وکیل اور پاکستان بار کونسل کے رکن احسن بھون نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے خلاف پنجاب ہتکِ عزت ٹربیونل میں 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ محمد صفدر نے احسن بھون کی ڈگری اور وکالت کی اہلیت سے متعلق ہتک آمیز بیانات دیے، جن سے ان کی پیشہ ورانہ ساکھ اور قانونی خدمات کو نقصان پہنچا۔ درخواست کے مطابق احسن بھون نے قانون کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی، جو متعلقہ اداروں سے تصدیق شدہ ہے۔
دعوے میں ایک ارب روپے عمومی، دو ارب روپے خصوصی اور دو ارب روپے تعزیری ہرجانے کی استدعا کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ محمد صفدر کو بیانات واپس لینے، غیر مشروط معافی مانگنے اور آئندہ ایسے بیانات دینے سے روکنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
ٹربیونل نے دعویٰ قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو11 نومبر کے لیے نوٹس جاری کردیا۔











