اسلام آباد ( پاک ترک نیوز ) بھارتی رجسٹرڈ طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کی پابندی برقرار ہے ،بھارتی ایئرلائنز اور آپریٹرز کے طیاروں پر پابندی 24 اگست تک توسیع کر دی گئی ، فوجی پروازوں سمیت بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود بند رہے گی۔
پاکستان نے نیا نوٹم جاری کرتے ہوئے پابندی میں توسیع کردی، پاکستان ائرپورٹ اتھارٹی نے بھارتی طیاروں سے متعلق نیا نوٹم جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 6ماہ کے دوران 1.1ملین سے زائد پروازوں کا ترکیہ کی فضائی حدود کا استعمال
بھارتی رجسٹرڈ سول اور فوجی پروازیں پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گی، فضائی حدود کی بندش 24 اگست 2026 رات 11 بجکر 59 منٹ تک مؤثر رہے گی۔












