بدھ , 16 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

آصف زرداری کا ایک برخوردار حکومت کی الٹی گنتی چاہتا ہے، دوسرا نظام کو نقصان پہنچا رہا ہے، رانا ثناء اللہ

2 مہینے پہلے
A A
One of Asif Zardari's sons wants the government's countdown to begin, while the other is damaging the system, says Rana Sanaullah.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے ایک برخوردار حکومت کی الٹی گنتی شروع کرنا چاہتے ہیں جبکہ دوسرے نظام کو نقصان پہنچا رہے ہیں، اس لیے صدر مملکت کو اپنے بیٹوں کے معاملات کا جائزہ لینا چاہیے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پورے نظام کا آئینی سربراہ صدر مملکت جبکہ حکومت کا انتظامی سربراہ وزیراعظم ہوتا ہے۔ صدر مملکت کو اپنے صاحبزادوں سے پوچھنا چاہیے کہ وہ کس نوعیت کی گفتگو کر رہے ہیں اور اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔

آزاد کشمیر کے انتخابات سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے میرپور کے دو حلقوں میں مبینہ دھاندلی سے متعلق کچھ شواہد پیش کیے ہیں، جو متعلقہ امیدوار کے ساتھ بھی شیئر کر دیے گئے ہیں تاکہ اس کا مؤقف معلوم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر الزامات میں کوئی ٹھوس بات سامنے آئی تو اس پر ضرور غور کیا جائے گا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلاف اور مقابلہ انتخابی عمل کا حصہ ہے، اسے جنگ نہیں سمجھنا چاہیے۔ ان کے مطابق باہمی رابطہ رکھنا اور معاملات کو بات چیت سے حل کرنا ہی جمہوری روایت ہے، اسی لیے پیپلز پارٹی سے پہلے بھی رابطہ تھا اور اب بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کا فیصلہ کشمیری عوام خود کریں گے،بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے بتایا کہ انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے دونوں جماعتوں کے درمیان بعض سکیورٹی امور پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ دونوں جماعتوں نے اپنے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ پولنگ کے روز اسلحہ ساتھ نہ لائیں، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں انتظامیہ کارروائی کرے گی اور اس پر کسی جماعت کو اعتراض نہیں ہوگا۔

رانا ثناء اللہ کے مطابق دونوں جماعتوں نے حساس حلقوں اور حساس پولنگ اسٹیشنوں کی بھی نشاندہی کی ہے تاکہ انتظامیہ بہتر سکیورٹی انتظامات یقینی بنا سکے۔

موضوعات : #ranasanaullahasiaflizardaripmln
ShareSend

متعلقہ خبریں

Dr. Najib Naqi nominated as President of Azad Kashmir.
تازہ ترین

ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے صدر نامزد

16 ستمبر , 2026
Parliament will decide on the creation of new provinces, says Rana Sanaullah.
تازہ ترین

نئے صوبے بننے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، رانا ثناء اللہ

12 ستمبر , 2026
Non-bailable arrest warrants issued for 51 PML-N leaders, including Talal Chaudhry, Musadik Malik, and Javed Latif.
تازہ ترین

طلال چودھری ،مصدق ملک ،جاوید لطیف سمیت ن لیگ کے 51 رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

11 ستمبر , 2026
Khawaja Asif accuses PPP of two-pronged policy
تازہ ترین

خواجہ آصف کا پیپلز پارٹی پر دو رخی پالیسی کا الزام

5 ستمبر , 2026
In Azad Kashmir, the PML-N has moved into a position to form the government with 31 seats.
تازہ ترین

آزاد کشمیر ،مسلم لیگ ن 31نشستوں کے ساتھ حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی

24 اگست , 2026
Political parties have targeted the PML-N Maryam Nawaz.
پاکستان

سیاسی جماعتوں نے مسلم لیگ ن کو ہدف بنایا ہوا ہے،مریم نواز

21 اگست , 2026
اگلی خبر
Pakistan welcomes positive progress on the Gaza peace agreement.

پاکستان کا غزہ امن معاہدے پر مثبت پیش رفت کا خیرمقدم

یہ بھی پڑھیں

Babar Azam returns to domestic cricket after seven years

بابراعظم کی سات برس بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی

16 ستمبر , 2026
FESCO decides to outsource 2,200 line staff.

فیسکو کا 2 ہزار 200 لائن اسٹاف آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

16 ستمبر , 2026
The restriction on Pakistani airspace for Indian aircraft has been extended until October 24.

بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی پابندی میں 24 اکتوبر تک توسیع کردی

16 ستمبر , 2026
Afghan soil is being used for terrorism in Pakistan, says Talal Chaudhry.

پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے، طلال چودھری

16 ستمبر , 2026
Load-shedding is taking place on 3,500 electricity feeders due to theft and line losses Awais Leghari.

بجلی کے ساڑھے3ہزار فیڈرز پر چوری اور لائن لاسز کے باعث لوڈشیڈنگ ہے، اویس لغاری

16 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔