جمعہ , 9 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

آزاد کشمیر ،مسلم لیگ ن 31نشستوں کے ساتھ حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی

2 مہینے پہلے
A A
In Azad Kashmir, the PML-N has moved into a position to form the government with 31 seats.
Share on Facebookwhatsapp

مظفر آباد ( پاک ترک نیوز) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے مخصوص نشستوں کے انتخابات کے بعد سیاسی نمبر گیم میں بڑی تبدیلی آگئی، مسلم لیگ ن 31 نشستوں کے ساتھ حکومت بنانے کی واضح پوزیشن میں آگئی ہے۔آزاد کشمیر اسمبلی کے 8 مخصوص نشستوں کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد ایوان میں سیاسی جماعتوں کی پوزیشن واضح ہوگئی۔مسلم لیگ ن نے 6 مخصوص نشستیں حاصل کرلیں، جس کے بعد اس کی مجموعی نشستوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر اسمبلی میں سادہ اکثریت کے لیے 27 نشستیں درکار ہیں،یوں مسلم لیگ ن حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ تعداد سے بھی آگے نکل گئی ہے۔مسلم لیگ ن نے 25 جنرل اور 6 مخصوص نشستیں حاصل کی ہیں،جبکہ ساجد عباسی کے ساتھ اتحاد کے بعد لیگی اتحاد کے ارکان کی تعداد 32 تک پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی 12 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔پیپلز پارٹی نے 12 جنرل اور 2 مخصوص نشستیں حاصل کی ہیں۔مسلم لیگ ن کی اتحادی جماعت عوامی دست و بازو ایک نشست کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔علاقائی نتائج پر نظر ڈالیں تو۔۔۔

میرپور ڈویژن کی 13 نشستوں میں مسلم لیگ ن نے 9 جبکہ پیپلز پارٹی نے 4 نشستیں جیتیں۔مظفرآباد ڈویژن کی 9 نشستوں میں سے مسلم لیگ ن 5 اور پیپلز پارٹی 4 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔مہاجرین کی 12 نشستوں میں سے مسلم لیگ ن نے 10 جبکہ پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں حاصل کیں۔مخصوص نشستوں میں بھی مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا۔ن لیگ کی مریم ادریس، مریم زمان اور سحرش قمر خواتین کی مخصوص نشستوں پر کامیاب ہوئیں، جبکہ لیگی امیدوار بیرسٹر افتخار گیلانی اور مظہر سعید شاہ نے 26،26 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔مسلم لیگ ن کے عبدالرحمان آرائیں بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: سویڈن میں سپرسانک اسٹیلتھ جنگی ڈرون کا مکمل ماڈل پیش

پیپلز پارٹی کی امیدوار فرزانہ یعقوب بھی خواتین کی مخصوص نشست پر کامیاب ہوگئیں۔جبکہ پیپلز پارٹی کی زوبیہ خورشید راجہ اور مسلم لیگ ن کی رفعت عابد کے درمیان ووٹ برابر ہوگئے، جس کے بعد ٹاس کے ذریعے زوبیہ خورشید راجہ کو کامیاب قرار دیا گیا۔اب تک آزاد کشمیر اسمبلی کی 45 میں سے 38 جنرل نشستوں پر انتخابات ہوچکے ہیں، جبکہ پونچھ اور سدھنوتی کے لیے 7 نشستوں پر پولنگ کی تاریخ کا اعلان ہونا باقی ہے۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مجموعی طور پر 53 ارکان ہوتے ہیں، جن میں 45 جنرل اور 8 مخصوص نشستیں شامل ہیں۔

موضوعات : azadkashmirelecationpmln
ShareSend

متعلقہ خبریں

US preparations for a major attack on Iran ahead of the midterm elections.
اہم ترین

امریکہ کی مڈٹرم انتخابات سے قبل ایران پر بڑے حملے کی تیاریاں

8 اکتوبر , 2026
Election Commission proposes holding local government elections in Punjab on December 14.
تازہ ترین

الیکشن کمیشن کی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 14دسمبر کو کرانے کی تجویز

3 اکتوبر , 2026
Will not allow any legislation against the constitution to be passed, Amir Muqam
تازہ ترین

آئین کے خلاف کوئی قانون سازی منظور نہیں ہونے دیں گے ،امیر مقام

28 ستمبر , 2026
NA-168 Bahawalpur by-election PML-N's Munir Iqbal Channar emerges victorious.
تازہ ترین

این اے 168 بہاولپور کا ضمنی الیکشن، ن لیگ کے منیر اقبال چنڑ کامیاب

28 ستمبر , 2026
Dr. Najib Naqi elected 25th President of Azad Kashmir; to take oath today.
تازہ ترین

ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25ویں صدر منتخب، آج حلف اٹھائیں گے

24 ستمبر , 2026
Who will be the new President of Azad Kashmir Voting is underway, with Najeeb Naqi and Latif Akbar as the contenders.
تازہ ترین

آزاد کشمیر کا نیا صدر کون؟ووٹنگ جاری،نجیب نقی ،لطیف اکبر مد مقابل

24 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Efforts for peace in the Middle East intensify; Field Marshal Asim Munir departs for Iran.

مشرقِ وسطیٰ میں امن کی کوششیں تیز، فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران روانہ

یہ بھی پڑھیں

بحرین کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

بحرین کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

8 اکتوبر , 2026
ماڑی انرجیز کو خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فضائی سروے کی اجازت

ماڑی انرجیز کو خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فضائی سروے کی اجازت

8 اکتوبر , 2026
وادی کاغان میں موسم سرما کی دستک، ناران سمیت بالائی علاقوں میں برفباری

وادی کاغان میں موسم سرما کی دستک، ناران سمیت بالائی علاقوں میں برفباری

8 اکتوبر , 2026
برطانیہ اور جرمنی کا تخریب کاری اور سائبر حملوں کے خلاف مشترکہ شراکت داری کا اعلان

برطانیہ اور جرمنی کا تخریب کاری اور سائبر حملوں کے خلاف مشترکہ شراکت داری کا اعلان

8 اکتوبر , 2026
افغان میڈیکل طلبہ نے تعلیم مکمل کرنے کیلئے انسانی بنیادوں پر ریلیف مانگ لیا

افغان میڈیکل طلبہ نے تعلیم مکمل کرنے کیلئے انسانی بنیادوں پر ریلیف مانگ لیا

8 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔