مظفر آباد ( پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے ڈاکٹر نجیب نقی کو آزاد جموں و کشمیر کا صدر نامزد کردیا ہے۔ڈاکٹر نجیب نقی آزاد جموں و کشمیر کے نئے صدر ہوں گے۔ ان کی نامزدگی پر وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی اور دیگر وزرا نے انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور آج ہوگا
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے بھی ڈاکٹر نجیب نقی کو صدر نامزد ہونے پر مبارکباد دی۔شاہ غلام قادر نے ڈاکٹر نجیب نقی کو ٹیلیفون کیا اور صدر ریاست نامزد ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر نجیب نقی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔












