اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کردی ہے۔ بھارتی سول اور فوجی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی پابندی 24 اکتوبر تک برقرار رہے گی۔نوٹم کے مطابق پابندی 16 ستمبر صبح 10 بج کر 45 منٹ سے نافذ العمل ہوگئی ہے اور بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش 24 اکتوبر صبح 4 بج کر 59 منٹ تک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے، طلال چودھری
ینوٹم میں کہا گیا ہے کہ بھارتی رجسٹرڈ طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکیں گے۔ بھارتی فضائی کمپنیوں کی ملکیت، زیرِ انتظام یا لیز پر لیے گئے طیاروں پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔پاکستانی فضائی حدود پر پابندی کا اطلاق بھارتی فوجی پروازوں پر بھی ہوگا، بھارتی فوجی طیارے بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکیں گے۔












