جمعہ , 6 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بجلی کے ساڑھے3ہزار فیڈرز پر چوری اور لائن لاسز کے باعث لوڈشیڈنگ ہے، اویس لغاری

2 مہینے پہلے
A A
Load-shedding is taking place on 3,500 electricity feeders due to theft and line losses Awais Leghari.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) اسلام آباد میں محمد ادریس کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے پاور سیکٹر میں موجود نقائص، لوڈشیڈنگ، بجلی چوری اور نظام کی بہتری کے لیے درکار سرمایہ کاری پر کمیٹی کو بریفنگ دی۔وفاقی وزیر توانائی نے اعتراف کیا کہ ملک کے ساڑھے چودہ ہزار فیڈرز میں سے ساڑھے تین ہزار فیڈرز پر لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، جس کی بڑی وجوہات بجلی چوری اور لائن لاسز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکوز اور ان کا عملہ ملک کے اکثر لوڈشیڈنگ والے فیڈرز کی خرابی کی وجہ ہے۔

اویس لغاری نے انکشاف کیا کہ ڈیمانڈ نوٹس میں ملی بھگت سے بجلی کا لوڈ کم ظاہر کیا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں نظام پر اضافی بوجھ پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لائن مین اور ایس ڈی او کو رشوت دے کر لوڈ کم لکھوایا جاتا ہے، جس سے بجلی کا نظام متاثر ہورہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈسکوز کا بجلی کا نظام اوور لوڈ ہوچکا ہے، اسے درست کرنے کے لیے ہر حلقے میں ساٹھ کروڑ سے ایک ارب روپے تک سرمایہ کاری درکار ہے۔ مجموعی طور پر نظام کی بہتری کے لیے تقریباً دو سو ارب روپے درکار ہوں گے، جو صارفین سے پچیس برس میں وصول کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس رقم سے صارفین پر زیادہ بوجھ نہیں پڑے گا بلکہ بجلی کا نظام بہتر اور مضبوط ہوگا۔ ڈسکوز نے اب تک بجلی کے نظام پر مطلوبہ سرمایہ کاری نہیں کی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ڈسکوز کی بہتری کے لیے منصوبہ تیار کیا گیا ہے اور بنیادی ڈھانچے کے مسائل حل کرنے کے لیے جامع سرمایہ کاری کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حج پورٹل کے ذریعے 11 ہزار 600 نجی عازمین کی بکنگ مکمل

اویس لغاری نے بتایا کہ آئندہ بجلی بندش کا طریقہ کار بھی تبدیل کیا جائے گا۔ ایک سال بعد پورے فیڈر سے بجلی بند کرنے کے بجائے لوڈشیڈنگ کو ٹرانسفارمر کی سطح پر منتقل کیا جائے گا، تاکہ پورے فیڈر کے صارفین کو بجلی کی بندش کا سامنا نہ کرنا پڑے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ پیک اوقات میں گیس سے چلنے والے بجلی گھروں کو نہیں چلایا جارہا، کیونکہ مہنگے ایندھن کے باعث بجلی کی پیداوار کی لاگت میں اضافہ ہوتا ہے۔ گیس کا جو کارگو تین کروڑ ڈالر میں ملتا تھا، اب اس کی قیمت ساڑھے نو کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیک اوقات میں لوڈشیڈنگ ایندھن کی لاگت بچانے کے لیے کی گئی۔

سبسڈی کے حوالے سے وفاقی وزیر نے بتایا کہ ساڑھے تین کروڑ صارفین میں سے دو کروڑ پندرہ لاکھ صارفین کو سستی بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ ستر لاکھ افراد کا ڈیٹا سبسڈی حاصل کرنے والوں کے طور پر موصول ہوا، تاہم ان میں صرف چالیس فیصد افراد کم آمدنی والے ہیں، جبکہ باقی ساٹھ فیصد افراد سبسڈی کے حق دار نہیں۔اویس لغاری نے کہا کہ حکومت سالانہ پانچ سو ارب روپے کی بجلی سبسڈی فراہم کرتی ہے۔ دو سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والا صارف بالواسطہ طور پر کراس سبسڈی ادا کررہا ہے، جبکہ دو سو یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارف پر فی یونٹ تقریباً دس روپے اضافی بوجھ پڑتا ہے، جس کی مجموعی مالیت سالانہ ایک سو اسی ارب روپے بنتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آئندہ ریلیف ان صارفین کو دیا جائے گا جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اہل ہوں گے۔

موضوعات : awaislagarifeedrsloadshading
ShareSend

متعلقہ خبریں

Load shedding despite power surplus, power outage in Lahore for 4 hours at night
تازہ ترین

بجلی سرپلس ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ، لاہور میں رات کے اوقات میں 4 گھنٹے تک بجلی بند

2 ستمبر , 2026
پنجاب اسمبلی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف متفقہ قرارداد منظور
اہم ترین 3

پنجاب اسمبلی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف متفقہ قرارداد منظور

28 اگست , 2026
Viral gas load-shedding schedule declared fake.
تازہ ترین

وائرل گیس لوڈشیڈنگ شیڈول جعلی قرار

27 جولائی , 2026
اگلی خبر
Afghan soil is being used for terrorism in Pakistan, says Talal Chaudhry.

پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے، طلال چودھری

یہ بھی پڑھیں

Turkey's important role for lasting peace in the Balkans, emphasis on diplomacy, defense cooperation and economic ties

بلقان میں پائیدار امن کے لیے ترکیہ کا اہم کردار، سفارت کاری، دفاعی تعاون اور اقتصادی روابط پر زور

6 نومبر , 2026
کراچی: لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرانے سے طیارے کو شدید نقصان

کراچی: لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرانے سے طیارے کو شدید نقصان

5 نومبر , 2026
دہلی میں فضائی آلودگی ، بھارت اور سری لنکا کا پہلا ون ڈے وشاکھاپٹنم منتقل

دہلی میں فضائی آلودگی ، بھارت اور سری لنکا کا پہلا ون ڈے وشاکھاپٹنم منتقل

5 نومبر , 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹر تربیلا کا دورہ

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹر تربیلا کا دورہ

5 نومبر , 2026
Russia's alleged offer to provide the S-500 missile defense system to India

روس کی بھارت کو ایس 500 میزائل دفاعی نظام دینے کی مبینہ پیشکش

5 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔