اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیپلز پارٹی پر دو رخی پالیسی اختیار کرنے کا الزام عائد کردیا۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ پنجاب میں سرائیکی صوبے کی بات ہو تو پیپلز پارٹی حمایت کرتی ہے، لیکن انتظامی یونٹس کی بات شروع ہو تو سندھو دیش کا ذکر شروع ہوجاتا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی اس دو رخی پالیسی کے پیچھے انہیں کچھ اور نظر آ رہا ہے، جس کی تشریح وہ وقت آنے پر کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملے کی دھمکی
وزیر دفاع نے کہا کہ اختیارات کی منتقلی 18ویں ترمیم کے ذریعے طے ہوچکی ہے، لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام اختیارات کے ارتکاز کی وجہ سے متروک ہوچکا ہے، صوبے یا انتظامی یونٹ، جو مرضی لیبل لگا لیں، اختیارات کی منتقلی ناگزیر ہے۔












