جمعہ , 21 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

سیاسی جماعتوں نے مسلم لیگ ن کو ہدف بنایا ہوا ہے،مریم نواز

1 گھنٹہ پہلے
A A
Political parties have targeted the PML-N Maryam Nawaz.
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہناہے پنجاب میں عوام کو جدید اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کل سے ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا آغاز کردیا جائے گا۔

جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی تکمیل ان کا خواب تھا، آج کا دن ان کے لیے انتہائی اہم ہے۔ پورے پاکستان سے امراض قلب کے مریض یہاں علاج کے لیے آسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر صحت پنجاب سمیت پوری ٹیم نے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی تکمیل کے لیے دن رات کام کیا، جبکہ ڈاکٹر حسنات سمیت تمام ڈاکٹرز کی خدمات گراں قدر ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ملک میں عارضہ قلب کے مریضوں میں تشویشناک اضافہ ہورہا ہے، دنیا میں صحت سے بڑی کوئی نعمت نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے بااختیار لوگوں کو عوام کی خدمت کے لیے چنا ہے اور عوام کی فلاح و خدمت کرنے والوں کے لیے اللہ کے ہاں بڑا انعام ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر عوامی فلاح کے فیصلے کرنا بھی ان کی ذمہ داریوں میں شامل ہے، ہر انسان کو دیانت داری سے اپنی ذمہ داری نبھانی چاہیے۔انہوں نے اعلان کیا کہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہارٹ ٹرانسپلانٹ کے لیے خصوصی فنڈ قائم کیا جائے گا۔ ان کے مطابق ہارٹ ٹرانسپلانٹ کے کم از کم اخراجات تقریباً 50 ہزار ڈالر ہیں، تاہم پنجاب کے مریضوں کے لیے امراض قلب کا علاج بالکل مفت فراہم کیا جائے گا۔مریم نواز نے سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے مسلم لیگ ن کو اپنا ہدف بنایا ہوا ہے، حالانکہ سیاسی جماعتوں کا کام عوام کی فلاح و بہبود ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا ستھرا پنجاب ورکرز کو ہر ماہ 5 تاریخ سے پہلے ادائیگی یقینی بنانے کا حکم

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست کی بنیاد خدمت کے نظریے پر ہے، اگر تمام سیاسی جماعتیں خدمت کی روش اپناتیں تو ملک ترقی کرتا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی اور امراض قلب کے علاج کو مزید مؤثر اور عام آدمی کے لیے قابل رسائی بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

موضوعات : cmpunjabmaryamnawazpmln
ShareSend

متعلقہ خبریں

Maryam Nawaz orders ensuring payments to 'Suthra Punjab' workers before the 5th of every month.
تازہ ترین

مریم نواز کا ستھرا پنجاب ورکرز کو ہر ماہ 5 تاریخ سے پہلے ادائیگی یقینی بنانے کا حکم

20 اگست , 2026
Improving law and order in Azad Kashmir will be the government's top priority Rana Sanaullah.
تازہ ترین

آزاد کشمیر میں امن و امان کو بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہوگی ،رانا ثناء اللہ

17 اگست , 2026
Acting US Ambassador meets Maryam Nawaz
تازہ ترین

مریم نواز سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات

12 اگست , 2026
Nawaz Sharif has convened a meeting of the Azad Kashmir parliamentary party on August 15.
تازہ ترین

نواز شریف نے 15 اگست کو آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلا لیا

12 اگست , 2026
Those counting down will themselves be set straight, and their count will be set straight too—Rana Sanaullah.
تازہ ترین

الٹی گنتی گننے والے خود بھی سیدھے ہو جائیں گے ،ان کی گنتی بھی سیدھی ہو جائے گی ،رانا ثناء اللہ

8 اگست , 2026
Meeting chaired by the Chief Minister of Punjab; target set to further improve the 'Suthra Punjab' (Clean Punjab) initiative.
تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ، ستھرا پنجاب کو مزید بہتری کا ہدف

8 اگست , 2026
اگلی خبر
Leeds Test England in a strong position, leading Pakistan by 195 runs.

لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم، پاکستان کے خلاف 195 رنز کی برتری

یہ بھی پڑھیں

Tehreek-e-Insaf founder should not give political color to the health of PTI, Tariq Fazal Chaudhary

تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی کی صحت کو سیاسی رنگ نہ دے،طارق فضل چودھری

21 اگست , 2026
What happened is unfortunate; there is someone who does not want a solution to the problems to be found—Barrister Gohar.

جو ہوا بدقسمتی ہے،کوئی ہے جو نہیں چاہتا کہ مسائل کا حل نکلے،بیرسٹر گوہر

21 اگست , 2026
Jamaat-e-Islami's sit-in against the petroleum levy enters its sixth day.

پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے چھٹے روز دھرنے

21 اگست , 2026
Leeds Test England in a strong position, leading Pakistan by 195 runs.

لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم، پاکستان کے خلاف 195 رنز کی برتری

21 اگست , 2026
Political parties have targeted the PML-N Maryam Nawaz.

سیاسی جماعتوں نے مسلم لیگ ن کو ہدف بنایا ہوا ہے،مریم نواز

21 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔