جمعہ , 18 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ،اوگرا میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا فیصلہ

2 مہینے پہلے
A A
Meeting chaired by the Prime Minister; decision taken to implement sweeping reforms in OGRA.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم م شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا کی اصلاحات اور ادارہ جاتی استعداد کار میں اضافے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں تیل و گیس کے شعبے میں شفافیت، جدید ڈیجیٹل نگرانی اور مؤثر ریگولیٹری نظام کے قیام کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کا تمام اداروں میں یکساں نفاذ یقینی بنایا جائے اور وفاقی ادارۂ محاصل کے جدید ٹریکنگ نظام کو ماڈل بناتے ہوئے ملک بھر میں ایندھن کی نقل و حرکت کی کڑی نگرانی کا نظام قائم کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر کے ذریعے بندرگاہوں اور آئل ریفائنریوں سے لے کر پٹرول پمپس تک سپلائی چین کی مکمل ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جائے تاکہ ذخیرہ اندوزی، اسمگلنگ اور ناجائز منافع خوری کا مؤثر خاتمہ ممکن ہو۔

انہوں نے اوگرا کی استعداد بڑھانے کے لیے نجی شعبے سے اچھی شہرت کے حامل ماہرین کی تقرری، ادارے کی تنظیمِ نو اور تمام اہم عہدوں پر میرٹ کی بنیاد پر شفاف تقرریوں کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت اوگرا کی اصلاحات اور ادارہ جاتی بہتری کے لیے ہر ممکن پیشہ ورانہ اور انتظامی معاونت فراہم کرے گی۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ حکومت عوام کی ایک ایک پائی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور کسی کو بھی عوام کے استحصال یا نظام میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے تمام ریگولیٹری اداروں کو متعلقہ وزارتوں کے ساتھ مؤثر اور باضابطہ رابطے کا نظام قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں منظور شدہ پالیسی کے تحت ملک کی آئل ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن پر کام تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاکہ توانائی کے شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جا سکے۔

اجلاس کے دوران چیئرمین اوگرا نے ادارے کی موجودہ کارکردگی، درپیش چیلنجز اور جامع اصلاحاتی پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بندرگاہ سے پٹرول پمپ تک تیل کی سپلائی چین کی نگرانی کے لیے قومی مانیٹرنگ ڈیش بورڈ، ٹینکر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم، ڈپو ٹینک ٹیلی میٹری، راہگزر موبائل ایپ، پٹرول پمپس پر ڈیجیٹل سیلز انٹری سسٹم اور مرکزی مانیٹرنگ سیل جیسے جدید نظام فعال کیے جا چکے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ان ڈیجیٹل نظاموں کے ذریعے پٹرولیم مصنوعات کی نقل و حرکت، ذخائر اور فروخت پر مؤثر نظر رکھی جا رہی ہے۔ جولائی 2026 کے دوران ڈیٹا پر مبنی خصوصی مہم میں ذخیرہ اندوزی، سپلائی میں غیر ضروری رکاوٹوں اور دیگر خلاف ورزیوں کے متعدد واقعات سامنے آئے، جن پر شوکاز نوٹسز، وضاحت طلبی اور دیگر قانونی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

اجلاس میں اوگرا کی ڈیجیٹلائزیشن، انفورسمنٹ نظام کی ازسرنو تشکیل، کمپلائنس ونگ کے قیام، لائسنسنگ نظام میں اصلاحات، قانونی امور کے مؤثر انتظام، مالی وسائل کی مضبوطی اور ادارہ جاتی ڈھانچے کی تنظیمِ نو پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے اوگرا کے اصلاحاتی پروگرام کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ تیل و گیس کے شعبے میں مکمل شفافیت، مؤثر نگرانی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خاتمے کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام کو جلد از جلد مکمل طور پر فعال بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ایندھن کی بلا تعطل فراہمی اور منصفانہ قیمتوں کی یقینی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس مقصد کے حصول میں کسی قسم کی غفلت، بدعنوانی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم نے اوگرا کی اصلاحات کے لیے درکار قانونی، انتظامی اور پالیسی اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے اور ریگولیٹری نظام کو مزید مؤثر، شفاف اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، ڈاکٹر مصدق ملک، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، علی پرویز ملک، معاون خصوصی طارق باجوہ اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

موضوعات : #ograprimeministershahbazsharif
ShareSend

متعلقہ خبریں

Prime Minister Shehbaz Sharif departs for a visit to the UK.
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے دورے پر روانہ

17 ستمبر , 2026
Petroleum Relief Scheme Prime Minister directs establishment of a facilitation desk.
تازہ ترین

پٹرولیم ریلیف سکیم، وزیراعظم کی سہولت ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت

17 ستمبر , 2026
Prime Minister directs to complete fire safety and system improvement measures at PIMS Hospital within three months
تازہ ترین

وزیراعظم کی پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی اور نظام کی بہتری کے اقدامات تین ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت

16 ستمبر , 2026
وزیراعظم نے 5سفیروں ،ایک قونصل جنرل کی تقرری کی منظوری دیدی
پاکستان

وزیراعظم نے 5سفیروں ،ایک قونصل جنرل کی تقرری کی منظوری دیدی

15 ستمبر , 2026
Will continue measures for the development of Khyber Pakhtunkhwa and the resolution of public issues Prime Minister
تازہ ترین

خیبرپختونخوا کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے: وزیراعظم

15 ستمبر , 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان میں ٹیلیفونک رابطہ
اہم ترین 2

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان میں ٹیلیفونک رابطہ

13 ستمبر , 2026
اگلی خبر
دہشت گردوں سے اب بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں ،ہتھیار ڈالیں ورنہ ختم کر دینگے ،ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشت گردوں سے اب بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں ،ہتھیار ڈالیں ورنہ ختم کر دینگے ،ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ بھی پڑھیں

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

17 ستمبر , 2026
پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 79 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 79 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے

17 ستمبر , 2026
سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کے 4گھنٹےبعد رہائی

سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کے 4گھنٹےبعد رہائی

17 ستمبر , 2026
کفایت شعاری اقدامات کا اعلان ،سرکاری گاڑیوں کا پٹرول 50فیصد کم ،غیر ملکی دوروں پر پابندی،دکانیں رات 9بجے بند

کفایت شعاری اقدامات کا اعلان ،سرکاری گاڑیوں کا پٹرول 50فیصد کم ،غیر ملکی دوروں پر پابندی،دکانیں رات 9بجے بند

17 ستمبر , 2026
تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا گرفتار

تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا گرفتار

17 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔