اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرلسلمان اکرم راجہ کو گرفتار ی کے چار گھنٹے بعد رہاکردیاگیا۔
رہائی کےبعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہاگرفتاری کامقصد قصدصرف اعجازستی مرحوم کے جنازے میں شرکت سے روکناتھا،عوام کاخوف فیصلہ سازوں سے عقل وفہم چھین چکاہے،انسانی حقوق بے معنی ہوچکے ہیں۔
ادھر پاکستان تحریک انصاف نے سلمان اکرم راجہ، لطاسب ستی، اخلاق ستی اور دیگر رہنماؤں کو چار گھنٹے حبسِ بے جا میں رکھنے کی مذمت کی ہے۔
تحریک انصاف کے مطابق رہنماؤں کو اعجاز ستی مرحوم کے جنازے میں شرکت سے روکنے کے لیے حراست میں رکھا گیا، جو انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت اقدام ہے۔
پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ کسی شہری کو اپنے عزیز یا ساتھی کے جنازے میں شرکت سے روکنا بنیادی انسانی حقوق، اخلاقی اقدار اور معاشرتی روایات کی خلاف ورزی ہے۔
تحریک انصاف نے الزام عائد کیا کہ سیاسی اختلاف اس حد تک پہنچ چکا ہے کہ جنازے میں شرکت جیسے بنیادی انسانی اور مذہبی فریضے کی ادائیگی میں بھی رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔
پی ٹی آئی کے مطابق سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کو ہراساں کرنے اور بلاجواز حراست میں رکھنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے، جبکہ ریاستی ادارے سیاسی انتقام کے بجائے آئین و قانون کی پاسداری یقینی بنائیں۔












