کراچی ( پاک ترک نیوز) کراچی کی انسدادِ منشیات عدالت نے مبینہ ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے فردِ جرم عائد کردی۔عدالت نے ڈیفنس تھانے میں درج مقدمے میں ملزمہ انمول پنکی، عباد اور عزیز الرحمان کو الزامات پڑھ کر سنائے، تاہم تینوں ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو 23 نومبر کو طلب کرلیا۔استغاثہ کے مطابق رواں برس ڈیفنس پولیس نے مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو ایک ملزم منشیات پھینک کر فرار ہوگیا، جبکہ موٹر سائیکل چلانے والے گرفتار ملزم عباد کے قبضے سے بھی ایک کلو چرس برآمد ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کا میر علی اور اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز پر خراجِ تحسین
پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش ملزمان نے مبینہ طور پر بتایا کہ برآمد ہونے والی منشیات ملزمہ انمول پنکی نے فراہم کی تھی۔استغاثہ کا کہنا ہے کہ شریک ملزمان کے بیانات کی روشنی میں انمول عرف پنکی کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا۔












