کراچی (پاک ترک نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یومِ مہربانی، ہمدردی اور حسنِ سلوک پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مہربانی اور ہمدردی معاشرے میں محبت، امن اور بھائی چارے کو فروغ دیتی ہیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے، جہاں ہمدردی، محبت اور مہربانی صدیوں پرانی روایات کا حصہ ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عدم برداشت اور بے حسی معاشرے میں نفرت، تنازعات اور دوریوں کو جنم دیتی ہے، اس لیے نفرت اور خود غرضی کے بجائے ہمدردی، ایثار اور خدمت کے جذبے کو فروغ دینا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کا میر علی اور اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز پر خراجِ تحسین
انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کی عزت کریں، ضرورت مندوں کی مدد کریں اور دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔
مراد علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ نیکی، محبت اور مہربانی کو صرف ایک دن تک محدود رکھنے کے بجائے روزمرہ زندگی کا مستقل حصہ بنانا چاہیے۔












