کراچی ( پاک ترک نیوز) کراچی کی سیشن عدالت جنوبی میں ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کیس کی سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت دونوں ملزمان کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے انمول عرف پنکی اور اس کے ساتھی سمیر پر فردِ جرم عائد کردی۔دونوں ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کرتے ہوئے مقدمے میں عائد الزامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پائیدار ترقی کے اہداف پر پیش رفت سست، مضبوط عالمی تعاون کی ضرورت ہے، وزیراعظم
عدالت نے مقدمے کے گواہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف درخشاں پولیس نے 2021 میں منشیات کا مقدمہ درج کیا تھا۔












