کراچی ( پاک ترک نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے منشیات فروش انمول عرف پنکی اور اس کے ساتھیوں کی بریت کے خلاف سرکاری اپیلوں پر فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی۔سماعت کے دوران پراسیکیوٹر جنرل نے تیاری کے لیے عدالت سے مزید وقت دینے کی استدعا کی، جس پر عدالت نے بریت کے خلاف اپیلوں کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔سرکاری اپیلوں میں انمول عرف پنکی اور اس کے ساتھیوں کی منشیات کے مقدمات میں بریت کو چیلنج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت میں اسٹاپ واچ نصب ،ہر وکیل کو 10منٹ دلائل کی اجازت
واضح رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے انمول عرف پنکی اور اس کے ساتھیوں کو منشیات کے تین مقدمات میں بری کردیا تھا۔سرکاری فریق نے ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔












