جمعرات , 17 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

افغانستان میں انسانی بحران سنگین، انسانی اسمگلنگ اور جبری مشقت میں اضافہ

2 مہینے پہلے
A A
Humanitarian crisis in Afghanistan severe; rise in human trafficking and forced labor.
Share on Facebookwhatsapp

کابل ( پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم اور بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں انسانی اسمگلنگ، استحصال اور جبری مشقت کے خطرات تشویشناک حد تک بڑھ گئے ہیں، جبکہ معاشی بحران اور بڑے پیمانے پر مہاجرین کی واپسی نے صورتحال مزید سنگین بنا دی ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق حالیہ ریٹرنی ریزیلینس اوورویو سروے سے معلوم ہوا ہے کہ واپس آنے والے افغان مہاجرین میں صرف 11 فیصد افراد برسرِ روزگار ہیں، جبکہ 56 فیصد اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنے سے بھی قاصر ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شدید معاشی مشکلات کے باعث بہت سے افغان شہری قرض، جبری مشقت، جبری شادیوں، انسانی اسمگلنگ اور بعض صورتوں میں اعضا کی غیر قانونی تجارت جیسے استحصالی جرائم کا شکار ہو رہے ہیں۔ اقوام متحدہ نے یہ بھی خبردار کیا کہ جرائم پیشہ نیٹ ورکس دھوکے اور جبر کے ذریعے شہریوں کو آن لائن فراڈ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں بھی ملوث کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین کی ڈائریکٹر جنرل ایمی پوپ نے کہا کہ ایشیا میں جرائم پیشہ گروہ سوشل میڈیا پر ملازمت کا جھانسہ دے کر لوگوں کو انسانی اسمگلنگ، جسمانی اور ذہنی استحصال کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

افغانستان میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم کے نمائندے پولک اوکسری نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام، متاثرین کی بروقت شناخت اور ان کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہشت گردوں کی سفاکیت ، تربت میں اغوا کیے گئے 6 غیرمقامی مزدور شہید

افغانستان میں آئی او ایم کی چیف آف مشن می ہیونگ پارک کے مطابق افغان مہاجرین کی غیر معمولی واپسی سے مقامی آبادی پر روزگار، رہائش اور بنیادی سہولیات کا دباؤ بڑھ گیا ہے، جس کے باعث بعض افراد غیر قانونی ذرائع اختیار کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

اقوام متحدہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے، معاشی بحالی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور انسانی اسمگلنگ کے متاثرین کے تحفظ کے لیے تعاون میں اضافہ کرے۔

موضوعات : #afghanistanlabour
ShareSend

متعلقہ خبریں

Customs and drug enforcement authorities in the Philippines foiled a major attempt to smuggle narcotics originating from Afghanistan.
تازہ ترین

فلپائن میں کسٹمز اور ڈرگ انفورسمنٹ حکام نے افغانستان سے آنے والی منشیات کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

31 اگست , 2026
Armed resistance against the Afghan Taliban accelerates
تازہ ترین

افغان طالبان کے خلاف مسلح مزاحمت میں تیزی

5 اگست , 2026
Terrorist brutality 6 non-local laborers abducted in Turbat martyred.
تازہ ترین

دہشت گردوں کی سفاکیت ، تربت میں اغوا کیے گئے 6 غیرمقامی مزدور شہید

30 جولائی , 2026
Andy Burnham's first Labour cabinet announced, Starmer's close aide dismissed
تازہ ترین

اینڈی برنہم کی پہلی لیبر کابینہ کا اعلان، اسٹارمر کے قریبی رہنما فارغ

21 جولائی , 2026
The dire security situation in Afghanistan poses a serious threat to neighboring countries.
تازہ ترین

افغانستان میں بدترین سکیورٹی صورتحال پڑوسی ممالک کیلئےسنگین خطرہ

7 جولائی , 2026
Afghanistan has become a new hub for drug trafficking
تازہ ترین

افغانستان منشیات اسمگلنگ کا نیا مرکز بن گیا

7 جولائی , 2026
اگلی خبر
Trump hints at more attacks on Iran

ٹرمپ کا ایران پر مزید حملوں کا عندیہ

یہ بھی پڑھیں

Lahore High Court's major ruling Fine of Rs 300,000 upheld against an individual practicing allopathic medicine without authorization.

غیر مجاز ایلوپیتھک علاج کرنے والے شخص پر 3 لاکھ روپے جرمانہ بحال، لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

17 ستمبر , 2026
Maryam Nawaz has paid the Punjab government for the expenses of the official aircraft used for her London visit.

مریم نواز نے لندن دورے کے سرکاری طیارے کے اخراجات پنجاب حکومت کو ادا کردیئے

17 ستمبر , 2026
Decision to digitize asset declarations of government officials.

سرکاری افسران کے اثاثوں کے گوشوارے ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ

17 ستمبر , 2026
Iranian Foreign Minister holds telephone conversation with Field Marshal Asim Munir.

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ

17 ستمبر , 2026
The protection and sanctity of the Two Holy Mosques are close to the heart of every Pakistani, says the Foreign Office spokesperson.

حرمین شریفین کا تحفظ اور تقدس ہر پاکستانی کے دل کے قریب ہے،ترجمان دفتر خارجہ

17 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔