جمعرات , 17 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران پر مزید حملوں کا عندیہ

2 مہینے پہلے
A A
Trump hints at more attacks on Iran
Share on Facebookwhatsapp

تہران ( پاک ترک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید سخت فوجی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گا، جبکہ ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے مختلف آپشنز پر غور جاری ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایگزیوس اور وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف ممکنہ نئی کارروائیوں پر غور شروع کر دیا ہے، جن میں ایرانی توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کا آپشن بھی شامل ہے۔ رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی ممکنہ کارروائی میں اسرائیل کی شمولیت کا امکان موجود ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گا اور اس مقصد کے لیے تمام ضروری اقدامات زیر غور ہیں۔

کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر دباؤ بڑھانے اور اسے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کے لیے بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اشتعال انگیزی کر رہا ہے، معاہدوں پر اعتماد کمزور پڑ چکا ہے اور تہران اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران اس وقت انتہائی ابتر حالات سے گزر رہا ہے،ٹرمپ

جنگ بندی کی بحالی سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا صرف فتح چاہتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی کارروائیوں سے ایران کی بحریہ، فضائیہ اور فضائی دفاعی نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوتے تو پورا مشرقِ وسطیٰ تباہ ہو چکا ہوتا، اس لیے امریکا ایران کو ایسی صلاحیت حاصل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایران پر مزید سخت حملے کیے جائیں گے اور ایک وقت آئے گا جب ایران خود مزید کشیدگی برداشت نہ کر سکنے کا اعتراف کرے گا۔

موضوعات : #trumpdonaldtrumpiranUSA
ShareSend

متعلقہ خبریں

Iranian Foreign Minister holds telephone conversation with Field Marshal Asim Munir.
اہم ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ

17 ستمبر , 2026
Iran war to end very soon, Trump claims.
تازہ ترین

ایران جنگ بہت جلد ختم ہونے والی ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

17 ستمبر , 2026
Another blow to Trump Resolution passed to limit war powers regarding Iran.
تازہ ترین

ٹرمپ کو ایک اور دھچکا، ایران جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور

16 ستمبر , 2026
US announcement to deploy its first space-based weapon A major warning to China and Russia.
تازہ ترین

امریکا کا خلا میں پہلا جنگی ہتھیار تعینات کرنے کا اعلان، چین اور روس کے لیے بڑا انتباہ

15 ستمبر , 2026
The US Supreme Court rejected Trump's request to ban mail-in voting.
تازہ ترین

امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کی ڈاک کے ذریعے ووٹنگ پر پابندی کی درخواست مسترد کر دی

15 ستمبر , 2026
A US B-2 bomber made history by firing an anti-ship missile for the first time.
تازہ ترین

امریکی بی ٹو بمبار نے پہلی بار بحری جہاز شکن میزائل داغ کر تاریخ رقم کر دی

14 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Slight reduction in petroleum product prices; LPG becomes costlier.

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی ، ایل پی جی مہنگی

یہ بھی پڑھیں

Prime Minister Shehbaz Sharif departs for a visit to the UK.

وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے دورے پر روانہ

17 ستمبر , 2026
Seizure of containers in Islamabad and Rawalpindi; transporters demand immediate release of vehicles.

اسلام آباد اور راولپنڈی میں کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ، ٹرانسپورٹرز کا گاڑیاں فوری چھوڑنے کا مطالبہ

17 ستمبر , 2026
60% of Pakistani citizens dissatisfied with education system

پاکستان کے 60 فیصد شہری تعلیمی نظام سے غیر مطمئن

17 ستمبر , 2026
Women's Asian Games Pakistan defeats Thailand.

ویمنز ایشیا گیمز ،پاکستان نے تھائی لینڈ کو شکست دیدی

17 ستمبر , 2026
150-year-old staff recruitment system in Punjab's subordinate courts abolished.

پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں عملے کی بھرتیوں کا 150 سال پرانا نظام ختم

17 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔