لاہور( پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے دورۂ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کا معاملہ، وزیراعلیٰ نے پنجاب حکومت کو دو کروڑ اکہتر لاکھ چورانوے ہزار چار روپے کی ادائیگی کردی۔مریم نواز اپنی صاحبزادی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے لندن گئی تھیں، جہاں سرکاری طیارے کے استعمال پر سیاسی سطح پر سوالات بھی اٹھائے گئے۔حکومتی مؤقف کے مطابق وزیراعلیٰ نے دورے کے تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کرنے کی ہدایت کی تھی۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری بھی واضح کر چکی ہیں کہ لندن دورے کے اخراجات وزیراعلیٰ نے خود برداشت کیے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ
دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن وقاص محمود مان کی جانب سے دورے کے اخراجات کی تفصیلات سامنے لانے کے لیے تحریکِ التوا جمع کرائی گئی تھی۔ تحریک میں سرکاری طیارے کے ایندھن، پارکنگ اور دیگر اخراجات سے متعلق وضاحت طلب کی گئی۔












