منگل , 6 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پنجاب کی 40 ضلعی کونسلز کے فنڈز منجمد، 286 ترقیاتی منصوبے متاثر

2 مہینے پہلے
A A
Funds for 40 district councils in Punjab frozen; 286 development projects affected.
Share on Facebookwhatsapp

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب حکومت نے نئے بلدیاتی نظام کے نفاذ کے بعد صوبے کی تمام 40 ضلعی کونسلز کے فنڈز منجمد کردیے، جس کے نتیجے میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ کونسل کے 286 چھوٹے بڑے ترقیاتی منصوبے بھی منسوخ ہوگئے۔

ضلعی کونسلز کے فنڈز نئے قائم کیے گئے تحصیل کونسلز کو منتقل کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے، جبکہ ضلعی کونسل میں رجسٹرڈ ٹھیکیداروں کو بھی متعلقہ تحصیل کونسلز میں رجسٹر کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق صرف وہ ترقیاتی منصوبے جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے جو تکمیل کے آخری مرحلے میں ہیں، جبکہ دیگر تمام گرانٹس اور ترقیاتی فنڈز کا کنٹرول نئی تشکیل دی گئی تحصیل کونسلز کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل راولپنڈی ڈسٹرکٹ کونسل نے 7 ارب 84 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کیا تھا، جس میں تقریباً 3 ارب روپے مقامی سطح کی گرانٹس اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص کیے گئے تھے۔

ضلعی کونسل کے فنڈز منجمد ہونے کے بعد راولپنڈی ضلع میں نئے واٹر سپلائی منصوبے اور گرانٹ سے متعلق ترقیاتی منصوبے اب نئی قائم ہونے والی تحصیل کونسلز اور واسا کے ذریعے مکمل کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اسکول کب کھلیں گے ،تاریخ سامنے آ گئی

ضلعی کونسل کی جانب سے پہلے شروع کیے گئے واٹر سپلائی منصوبوں کی تکمیل بھی واسا کرے گا۔ چہان ڈیم واٹر سپلائی منصوبہ بھی واسا کے حوالے کردیا گیا ہے، جس کا مقصد روزانہ 12 ملین گیلن صاف پانی فراہم کرنا اور تقریباً 10 لاکھ افراد کو مستفید کرنا ہے۔

پنجاب کی وزیر اعلیٰ کے حالیہ صاف پینے کے پانی کے پائلٹ منصوبے کے تحت راولپنڈی اور چکلالہ کے پسماندہ علاقوں میں پائپ لائن نیٹ ورک اور فلٹریشن پلانٹس کے ذریعے صاف پانی کی فراہمی بھی شروع کردی گئی ہے۔

موضوعات : #punjablahore
ShareSend

متعلقہ خبریں

Petition against the imposition of Section 144 in Punjab Justice Farooq Haider recuses himself from hearing the case.
تازہ ترین

پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست، جسٹس فاروق حیدر کی سماعت سے معذرت

6 اکتوبر , 2026
Two Metro buses collide in Lahore; 10 passengers injured.
تازہ ترین

لاہور میں 2میٹرو بسوں کی ٹکر ،10مسافر زخمی

3 اکتوبر , 2026
Lahore once again named the world's most polluted major city
تازہ ترین

لاہور ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین بڑا شہر قرار

3 اکتوبر , 2026
Parents cannot reduce or eliminate their child's right to maintenance by compromising on it, Lahore High Court
تازہ ترین

والدین بچے کے نان نفقے پر سمجھوتہ کرکے اس کا حق کم یا ختم نہیں کرسکتے، لاہور ہائیکورٹ

3 اکتوبر , 2026
Lahore sexual assault case Serious allegations against Azerbaijani woman Diana's ex-husband.
تازہ ترین

لاہور زیادتی کیس: آذربائیجانی خاتون ڈیانا کے سابق شوہر پر سنگین الزامات

1 اکتوبر , 2026
Ban on flying drones in open air across Punjab for 30 days
تازہ ترین

پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر 30 روز کے لیے پابندی

29 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Prime Minister orders swift implementation of the National Youth Employment Policy.

وزیراعظم کا نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی پر تیز عملدرآمد کا حکم

یہ بھی پڑھیں

حکومت نے مذاکرات کی گنجائش نہیں چھوڑی، مولانا فضل الرحمان

حکومت نے مذاکرات کی گنجائش نہیں چھوڑی، مولانا فضل الرحمان

6 اکتوبر , 2026
وزیراعظم کی مذاکراتی پیشکش، محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن کو مثبت جواب دینے کی ہدایت

وزیراعظم کی مذاکراتی پیشکش، محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن کو مثبت جواب دینے کی ہدایت

6 اکتوبر , 2026
اسلام آباد جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ،سہیل آفریدی

اسلام آباد جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ،سہیل آفریدی

6 اکتوبر , 2026
یمن میں سعودی اتحادی افواج کی کارروائی، 250 حوثی جنگجو ہلاک و زخمی

یمن میں سعودی اتحادی افواج کی کارروائی، 250 حوثی جنگجو ہلاک و زخمی

6 اکتوبر , 2026
ترکیہ میں مسافر طیارے میں بم کی افواہ ، جہاز کی ہنگامی لینڈنگ

ترکیہ میں مسافر طیارے میں بم کی افواہ ، جہاز کی ہنگامی لینڈنگ

6 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔