منگل , 6 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

وزیراعظم کا نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی پر تیز عملدرآمد کا حکم

2 مہینے پہلے
A A
Prime Minister orders swift implementation of the National Youth Employment Policy.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں نوجوانوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے حکومتی اقدامات اور پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کے تحت نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مربوط اور مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پالیسی پر عملدرآمد کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ہر ماہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ ملک کے ہنرمند اور باصلاحیت نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی پہلی نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اجرا حکومت کی مخلصانہ کاوشوں کا عکاس ہے، جبکہ اس پالیسی پر مؤثر عملدرآمد کے لیے مختلف وزارتوں اور اداروں کے درمیان بین الوزارتی تعاون اور جامع حکمت عملی ناگزیر ہے۔

وزیراعظم نے نوجوانوں، بالخصوص خواتین کو روزگار کے نئے مواقع میں شامل کرنے کے لیے انہیں ہنرمند بنانے پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے تمام علاقوں کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک کی ہنرمند افرادی قوت کو اندرون ملک اور بیرون ملک کاروباری و صنعتی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے نیوٹیک اور سمیڈا میں اصلاحات کی گئی ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بین الاقوامی مارکیٹ کی طلب کے مطابق تربیت دی جا رہی ہے، جبکہ نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن بین الاقوامی سرٹیفیکیشن اور مختلف زبانوں میں مہارت کے لیے بھی اقدامات کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کابانی پی ٹی آئی کو آج ہی شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم

حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل یوتھ ہب کے ذریعے نوجوانوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اندرون اور بیرون ملک روزگار کے مواقع سے متعلق معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ تعلیمی اداروں میں یوتھ ڈویلپمنٹ سیلز قائم کیے جا رہے ہیں، جو نوجوانوں کو کیریئر کاؤنسلنگ، روزگار اور ہنرمندی کے مواقع کے حوالے سے رہنمائی فراہم کریں گے۔وزیراعظم نے پالیسی سے نوجوانوں کو حاصل ہونے والے فوائد سے متعلق ملک گیر آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احسن اقبال، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، مصدق ملک، شزا فاطمہ خواجہ، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

موضوعات : #primeministernationalyouth
ShareSend

متعلقہ خبریں

Using water as a political weapon is unacceptable; adherence to international agreements is essential Prime Minister
اہم ترین

پانی کو سیاسی ہتھیار بنانا ناقابل قبول، عالمی معاہدوں پر عمل ضروری ہے: وزیراعظم

1 ستمبر , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif meets Iranian President in Kyrgyzstan.
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی کرغزستان میں ایرانی صدر سے ملاقات

31 اگست , 2026
Barrister Iftikhar Gilani elected 17th Prime Minister of Azad Kashmir.
اہم ترین

بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب

28 اگست , 2026
Prime Minister pays tribute to security forces on the killing of terrorists.
تازہ ترین

وزیراعظم کا دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

27 اگست , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif expresses gratitude to Trump for supporting the Makkah defense agreement.
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت پر ٹرمپ سے اظہارِ تشکر

17 اگست , 2026
The youth are the country's bright future and invaluable asset Prime Minister
تازہ ترین

نوجوان ملک کا روشن مستقبل اور انمول سرمایہ ہیں: وزیراعظم

12 اگست , 2026
اگلی خبر
The government will fully implement the Supreme Court's decision, Tariq Fazal Chaudhry

حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کرے گی، طارق فضل چودھری

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات،لانگ مارچ کی صورتحال پر غور

وزیراعظم کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات،لانگ مارچ کی صورتحال پر غور

6 اکتوبر , 2026
حکومت نے مذاکرات کی گنجائش نہیں چھوڑی، مولانا فضل الرحمان

حکومت نے مذاکرات کی گنجائش نہیں چھوڑی، مولانا فضل الرحمان

6 اکتوبر , 2026
وزیراعظم کی مذاکراتی پیشکش، محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن کو مثبت جواب دینے کی ہدایت

وزیراعظم کی مذاکراتی پیشکش، محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن کو مثبت جواب دینے کی ہدایت

6 اکتوبر , 2026
اسلام آباد جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ،سہیل آفریدی

اسلام آباد جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ،سہیل آفریدی

6 اکتوبر , 2026
یمن میں سعودی اتحادی افواج کی کارروائی، 250 حوثی جنگجو ہلاک و زخمی

یمن میں سعودی اتحادی افواج کی کارروائی، 250 حوثی جنگجو ہلاک و زخمی

6 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔