لاہور( پاک ترک نیوز) لاہور میں زیادتی کا نشانہ بننے والی آذربائیجانی خاتون ڈیانا نے اپنے سابق شوہر علی اصغر کے الزامات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کئی سوالات اٹھا دیے۔ڈیانا کا کہنا ہے کہ اگر علی اصغر انہیں اتنا ہی غیرت کے منافی سمجھتے تھے تو وہ ایک سال تک ان کے ساتھ شادی کے رشتے میں کیوں رہے؟ڈیانا کے مطابق علی اصغر نے انہیں تقریبات میں جانے کی اجازت دی، پھر بعد میں انہی معاملات کو بنیاد بنا کر ان پر الزامات عائد کیے گئے۔ڈیانا نے کہا کہ انہوں نے خود خلع لیا، تاہم سوال یہ ہے کہ اگر وہ واقعی پارٹی گرل تھیں تو علی اصغر نے ان سے شادی کیوں کی؟
آذربائیجانی خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی کسی سے ایک روپیہ نہیں مانگا اور نہ ہی تقریبات سے حاصل ہونے والی آمدن میں دلچسپی رکھی۔ڈیانا کے مطابق علی اصغر سے علیحدگی کے بعد بھی انہوں نے کہیں ان کا نام نہیں لیا، لیکن وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ علی اصغر کو اب بھی ان میں اتنی دلچسپی کیوں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی افغانستان میں فضائی کارروائی ،22دہشت گرد ہلاک
ڈیانا نے دعویٰ کیا کہ اگر علی اصغر ان کی ویڈیوز وائرل کر رہے ہیں تو اب ان کی باری ہے کہ وہ بھی تمام سچ سامنے لائیں۔ڈیانا کا مزید کہنا تھا کہ جو شخص اپنی فیملی اور اپنی بہنوں کے بارے میں نہیں سوچتا، اسے دوسروں پر الزامات لگانے سے پہلے اپنے رویے پر غور کرنا چاہیے۔












