لاہور( پاک ترک نیوز) لاہور کے آزادی اسٹیشن پر دو میٹرو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 10 مسافر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ شاہدرہ کے قریب آزادی اسٹیشن پر پیش آیا، جہاں دو میٹرو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔حادثے میں 10 مسافر زخمی ہوئے، جن میں سے 9 کو معمولی چوٹیں آئیں اور انہیں موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔ایک زخمی مسافر کو مزید علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشین گیمز ، پاکستان نے ہاکی اور والی بال میں کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے
جی ایم آپریشنز عزیر شاہ کے مطابق واقعے کی انکوائری جاری ہے، حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو معطل کیا جائے گا۔












