ہفتہ , 10 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

جولائی میں بجلی کی پیداوار میں 7 فیصد اضافہ

2 مہینے پہلے
A A
Electricity generation increased by 7 percent in July.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان میں جولائی 2026 کے دوران بجلی کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 7 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی پیداوار 15 ہزار 122 گیگا واٹ آور ریکارڈ کی گئی۔

عارف حبیب لمیٹڈ کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں بجلی کی پیداوار رواں ماہ کے اعتبار سے دوسری بلند ترین سطح پر رہی، جبکہ پن بجلی، مقامی کوئلے اور درآمدی کوئلے سے پیداوار جولائی کے لیے ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق پن بجلی کی پیداوار 6 فیصد اضافے سے 6 ہزار 19 گیگا واٹ آور رہی، جبکہ مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 10 فیصد بڑھ کر ایک ہزار 650 گیگا واٹ آور ہوگئی۔

درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداوار میں نمایاں 90 فیصد اضافہ ہوا اور یہ ایک ہزار 140 گیگا واٹ آور سے بڑھ کر 2 ہزار 169 گیگا واٹ آور ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: سولر کا بڑھتا رجحان ،سرکاری بجلی کی طلب کم

دوسری جانب آر ایل این جی سے بجلی کی پیداوار میں 33 فیصد کمی ہوئی اور یہ ایک ہزار 629 گیگا واٹ آور رہی، جبکہ گیس سے بجلی کی پیداوار 9 فیصد کمی کے بعد 990 گیگا واٹ آور ریکارڈ کی گئی۔

جولائی میں مجموعی بجلی پیداوار میں پن بجلی کا حصہ 39.8 فیصد رہا، درآمدی کوئلے کا 14.3 فیصد، ایٹمی بجلی کا 10.1 فیصد اور مقامی کوئلے کا حصہ 10.9 فیصد رہا، جبکہ آر ایل این جی سے پیداوار کا حصہ 10.8 فیصد تھا۔

بجلی کی مجموعی پیداوار بڑھنے کے باوجود اوسط پیداواری لاگت میں 38 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 7.78 روپے سے بڑھ کر 10.75 روپے فی یونٹ ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق آر ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کی لاگت 115 فیصد اضافے کے بعد 47.38 روپے فی یونٹ جبکہ فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 61 فیصد اضافے سے 50.08 روپے فی یونٹ ہوگئی۔ درآمدی کوئلے سے بجلی کی لاگت 13 فیصد اضافے کے بعد 16.33 روپے فی یونٹ رہی۔

زیادہ پیداواری لاگت کے باعث بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے جولائی 2026 کے لیے 2.52 روپے فی یونٹ مثبت فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی ہے۔

عارف حبیب لمیٹڈ کے مطابق یہ درخواست جون 2024 کے بعد سب سے زیادہ ہے، جس کی منظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

موضوعات : #electricitygenratedpower
ShareSend

متعلقہ خبریں

آئین سے کھلواڑ اور اقتدار کی خواہش نے ملک تباہ کردیا، سعد رفیق
اہم ترین 3

آئین سے کھلواڑ اور اقتدار کی خواہش نے ملک تباہ کردیا، سعد رفیق

14 ستمبر , 2026
وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس،2گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کا حکم
اہم ترین 2

وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس،2گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کا حکم

11 ستمبر , 2026
Proposal to improve financial regulations and workforce for the expansion of nuclear energy in India.
تازہ ترین

بھارت کو جوہری توانائی میں توسیع کے لیے مالیاتی قوانین اور افرادی قوت بہتر بنانے کی تجویز

3 ستمبر , 2026
Growing trend of solar, decreasing demand for government electricity
معیشت

سولر کا بڑھتا رجحان ،سرکاری بجلی کی طلب کم

14 اگست , 2026
Major plan to modernize the electricity transmission system by 2030
تازہ ترین

2030 تک بجلی کا ترسیلی نظام جدید بنانے کا بڑا منصوبہ

12 اگست , 2026
NEPRA fines electricity distribution companies Rs 2.9 billion.
تازہ ترین

نیپرا کا بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو 2ارب 90کروڑ روپے جرمانہ

30 جولائی , 2026
اگلی خبر
Pakistan strongly condemns Israeli attacks on Syria.

پاکستان کی شام پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے ہرا دیا

پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے ہرا دیا

9 اکتوبر , 2026
پنجاب میں نئی گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ سے چھوٹ مل گئی

پنجاب میں نئی گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ سے چھوٹ مل گئی

9 اکتوبر , 2026
3روز کے لیے پٹرول سستا،ڈیزل مہنگا

3روز کے لیے پٹرول سستا،ڈیزل مہنگا

9 اکتوبر , 2026
نوبل امن انعام جیتنے والی ناوی پلے کا ٹرمپ پر طنز

نوبل امن انعام جیتنے والی ناوی پلے کا ٹرمپ پر طنز

9 اکتوبر , 2026
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج؟ وزیراعظم نے کل اجلاس بلا لیا

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج؟ وزیراعظم نے کل اجلاس بلا لیا

9 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔