بدھ , 28 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بجلی کی کم طلب، 1832 میگاواٹ کے3 بڑے پن بجلی منصوبوں میں مزید تاخیر کا امکان

4 مہینے پہلے
A A
Low demand for electricity, further delays likely in 3 major 1832 MW hydropower projects
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) ملک میں بجلی کی طلب میں کمی اور چھتوں پر نصب سولر سسٹمز کے تیزی سے بڑھتے رجحان کے باعث 1,832 میگاواٹ صلاحیت کے تین بڑے پن بجلی منصوبوں پر عملدرآمد مزید مؤخر ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ نے تین ہائیڈرو پاور منصوبوں کو فی الحال مؤخر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ یہ منصوبے انڈیکیٹو جنریشن کیپیسٹی ایکسپینشن پلان کی کم لاگت پر مبنی منصوبہ بندی میں شامل نہیں ہو سکے۔

مالی سال 2024-25 کے آڈٹ کے دوران انکشاف ہوا کہ 700.7 میگاواٹ آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، 1,124 میگاواٹ کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور 8 میگاواٹ کتھائی ٹو منصوبہ مالیاتی بندش مکمل نہ ہونے کے باعث تاحال شروع نہیں کیے جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق آزاد پتن ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے 30 جون 2016 کو لیٹر آف سپورٹ جاری کیا گیا تھا، تاہم سائنوشور سے متعلق مالیاتی مسائل کے باعث منصوبہ 31 دسمبر 2024 تک بھی مالیاتی بندش حاصل نہ کر سکا، حالانکہ اس کی مدت میں پانچ مرتبہ توسیع کی جا چکی تھی۔

منصوبے کے اسپانسر نے دسمبر 2027 تک مزید توسیع کی درخواست کی، تاہم یکم اگست 2025 کو ہونے والے پی پی آئی بی بورڈ کے 148ویں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منصوبے کی موجودہ حیثیت برقرار رکھی جائے، جب تک سی پیک توانائی تعاون فہرست سے متعلق مشترکہ جائزہ مکمل نہیں ہو جاتا، کیونکہ یہ منصوبہ آئی جی سی ای پی 2025-2035 کے مسودے میں شامل نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 1530میگا واٹ پن بجلی کا تربیلا5 توسیعی منصوبہ تکمیل کےقریب پہنچ گیا


اسی طرح کوہالہ ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے 31 دسمبر 2015 کو لیٹر آف سپورٹ جاری کیا گیا تھا، مگر متعدد بار توسیع ملنے کے باوجود یہ منصوبہ بھی 30 ستمبر 2027 تک مالیاتی بندش حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

دوسری جانب کتھائی ٹو ہائیڈرو پاور منصوبہ، جس کے لیے 20 نومبر 2019 کو لیٹر آف سپورٹ جاری کیا گیا تھا، معیاری منصوبہ جاتی دستاویزات کی عدم دستیابی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی سے منظوری میں تاخیر کے باعث آگے نہ بڑھ سکا۔

موضوعات : #energymegawattspower
ShareSend

متعلقہ خبریں

آئین سے کھلواڑ اور اقتدار کی خواہش نے ملک تباہ کردیا، سعد رفیق
اہم ترین 3

آئین سے کھلواڑ اور اقتدار کی خواہش نے ملک تباہ کردیا، سعد رفیق

14 ستمبر , 2026
وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس،2گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کا حکم
اہم ترین 2

وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس،2گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کا حکم

11 ستمبر , 2026
Proposal to improve financial regulations and workforce for the expansion of nuclear energy in India.
تازہ ترین

بھارت کو جوہری توانائی میں توسیع کے لیے مالیاتی قوانین اور افرادی قوت بہتر بنانے کی تجویز

3 ستمبر , 2026
Electricity generation increased by 7 percent in July.
تازہ ترین

جولائی میں بجلی کی پیداوار میں 7 فیصد اضافہ

19 اگست , 2026
Growing trend of solar, decreasing demand for government electricity
معیشت

سولر کا بڑھتا رجحان ،سرکاری بجلی کی طلب کم

14 اگست , 2026
Major plan to modernize the electricity transmission system by 2030
تازہ ترین

2030 تک بجلی کا ترسیلی نظام جدید بنانے کا بڑا منصوبہ

12 اگست , 2026
اگلی خبر
Which countries have won the FIFA World Cup from 1930 to 2022

1930سے2022تک کن کن ممالک نے فیفا ورلڈ کپ جیتا؟

یہ بھی پڑھیں

Vote counting underway in Israeli elections, Netanyahu's government in danger

اسرائیلی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ،نیتن یاہوکی حکومت خطرے میں

28 اکتوبر , 2026
سندھ میں نئے صوبے کے معاملے پر فل اسٹاپ لگ چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

سندھ میں نئے صوبے کے معاملے پر فل اسٹاپ لگ چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

27 اکتوبر , 2026
اسرائیل نے 2 برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور ایک اسکاٹش رکن اسمبلی کو گرفتاری کے بعد مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا

اسرائیل نے 2 برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور ایک اسکاٹش رکن اسمبلی کو گرفتاری کے بعد مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا

27 اکتوبر , 2026
نومبر کے وسط میں لانگ مارچ ،حافظ نعیم الرحمان کاوزیراعظم سے ملاقات کے بعد اعلان

نومبر کے وسط میں لانگ مارچ ،حافظ نعیم الرحمان کاوزیراعظم سے ملاقات کے بعد اعلان

27 اکتوبر , 2026
Tri-nation series Sri Lanka defeats Pakistan to secure a spot in the final

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

27 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔