راولپنڈی (پاک ترک نیوز)راولپنڈی میں ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین نصر بن اسماعیل نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، جس میں علاقائی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط اور دیرینہ دوستانہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا۔
دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون اور روابط کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملائیشیا کے ساتھ دفاعی تعاون اور تزویراتی روابط مزید گہرے کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔












