بدھ , 30 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home معیشت

سولر کا بڑھتا رجحان ،سرکاری بجلی کی طلب کم

2 مہینے پہلے
A A
Growing trend of solar, decreasing demand for government electricity
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) ملک میں سولر کا بڑھتا ہوا رجحان۔۔۔ قومی گرڈ کے لیے بڑا چیلنج بن گیا۔۔۔ بجلی کی طلب میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 8 اعشاریہ 66 فیصد کمی ریکارڈ۔۔۔ بجلی کی فروخت کم ہونے سے صارفین پر کپیسٹی پیمنٹس کا بوجھ بڑھنے لگا۔

گھریلو اور کمرشل صارفین کی بڑی تعداد سولر پر منتقل ہونے لگی۔۔۔ جس کے باعث قومی گرڈ سے بجلی کی طلب اور فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

دستاویز کے مطابق اپریل سے جون تک سہ ماہی کے دوران مختلف ڈسکوز کی بجلی کی فروخت میں 10 فیصد تک کمی ہوئی۔

بجلی کی طلب میں کمی کی بڑی وجہ گھریلو اور کمرشل صارفین کا سولر سسٹم کی جانب بڑھتا رجحان قرار دیا گیا ہے۔

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی، آئیسکو کی بجلی فروخت میں بھی نمایاں کمی سامنے آئی۔

یہ بھی پڑھیں: سولر صارفین کا نیا رجحان، حکومت کے لیے نئی آزمائش؟

دستاویز کے مطابق آئیسکو نے گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں رواں برس 10 اعشاریہ 77 فیصد کم بجلی فروخت کی۔

مئی میں بجلی کی فروخت میں 3 اعشاریہ 55 فیصد جبکہ جون میں 6 اعشاریہ 29 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

گھریلو صارفین کی جانب سے بجلی کی خریداری میں بھی مسلسل کمی دیکھی گئی۔

اپریل میں گھریلو صارفین نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 19 اعشاریہ 69 فیصد کم بجلی خریدی، مئی میں کمی 7 اعشاریہ 92 فیصد جبکہ جون میں 5 اعشاریہ 72 فیصد رہی۔

کمرشل صارفین کی بجلی خریداری میں بھی اپریل سے جون کے دوران بالترتیب 6 اعشاریہ 85، 3 اعشاریہ 80 اور 1 اعشاریہ 85 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

دستاویز کے مطابق اپریل سے جون تک آئیسکو کے بجلی طلب میں مجموعی طور پر 16 فیصد تک کمی ہوئی۔

اپریل میں بجلی کی طلب گزشتہ سال کے مقابلے میں 16 فیصد کم رہی۔۔۔ مئی میں کمی 8 فیصد جبکہ جون میں 2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق سولرائزیشن سے دن کے اوقات میں قومی گرڈ پر دباؤ کم ہورہا ہے، تاہم بجلی کی مجموعی طلب میں کمی نے پاور سیکٹر کے لیے ایک نیا چیلنج پیدا کردیا ہے۔

بجلی کی فروخت کم ہونے کے باوجود بجلی گھروں کے مقررہ اخراجات اور کپیسٹی پیمنٹس برقرار رہنے سے کم یونٹس استعمال کرنے والے صارفین پر فی یونٹ لاگت کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ایک طرف صارفین مہنگی بجلی سے بچنے کے لیے سولر کا رخ کررہے ہیں۔۔۔ تو دوسری جانب قومی گرڈ سے بجلی کی طلب میں مسلسل کمی پاور سیکٹر کے مالیاتی ڈھانچے کے لیے نئی مشکلات پیدا کررہی ہے۔۔۔ سوال یہ ہے کہ بڑھتی سولرائزیشن کے ساتھ پاکستان کا بجلی کا موجودہ نظام کب تک اسی انداز میں چل سکے گا؟

موضوعات : #solarenergypower
ShareSend

متعلقہ خبریں

آئین سے کھلواڑ اور اقتدار کی خواہش نے ملک تباہ کردیا، سعد رفیق
اہم ترین 3

آئین سے کھلواڑ اور اقتدار کی خواہش نے ملک تباہ کردیا، سعد رفیق

14 ستمبر , 2026
وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس،2گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کا حکم
اہم ترین 2

وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس،2گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کا حکم

11 ستمبر , 2026
Solar power generation in China has surpassed that of coal-fired power plants.
تازہ ترین

چین میں شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں سے بڑھ گئی

3 ستمبر , 2026
Proposal to improve financial regulations and workforce for the expansion of nuclear energy in India.
تازہ ترین

بھارت کو جوہری توانائی میں توسیع کے لیے مالیاتی قوانین اور افرادی قوت بہتر بنانے کی تجویز

3 ستمبر , 2026
Claims of reforms in the power sector remained unfulfilled, national exchequer suffered a loss of Rs. 803 billion in three years
اہم ترین 2

پاور سیکٹر میں اصلاحات کے دعوے دھرے رہ گئے، تین سال میں قومی خزانے کو 803 ارب روپے کا نقصان

21 اگست , 2026
Electricity generation increased by 7 percent in July.
تازہ ترین

جولائی میں بجلی کی پیداوار میں 7 فیصد اضافہ

19 اگست , 2026
اگلی خبر
Prolonged war with Iran US soldiers begin committing suicide.

ایران جنگ طویل ،امریکی فوجی خودکشی کرنے لگے

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات

30 ستمبر , 2026
امریکا، الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹری فیکٹری اب ڈرونز کے لیے بیٹریاں بنائے گی

امریکا، الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹری فیکٹری اب ڈرونز کے لیے بیٹریاں بنائے گی

30 ستمبر , 2026
مراکش میں پہلی بار خاتون وزیراعظم مقرر

مراکش میں پہلی بار خاتون وزیراعظم مقرر

30 ستمبر , 2026
برکینا فاسو میں سونے کی پہلی بڑی ریفائنری قائم

برکینا فاسو میں سونے کی پہلی بڑی ریفائنری قائم

30 ستمبر , 2026
بوئنگ اسٹار لائنر کی بغیر انسانوں کے واپسی جنوری 2027 تک متوقع

بوئنگ اسٹار لائنر کی بغیر انسانوں کے واپسی جنوری 2027 تک متوقع

30 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔