کراچی(پاک ترک نیوز )ملک بھر میں سونے کی قیمت میں استحکام برقرار ہے، جبکہ چاندی کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے پر برقرار ہے، جبکہ 10 گرام سونے کے نرخ بھی 3 لاکھ 53 ہزار 340 روپے پر مستحکم ہیں۔
دوسری جانب عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 3 ہزار 896 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔
ادھر چاندی کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 120 روپے سستی ہوکر 5 ہزار 368 روپے کی ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 103 روپے کمی کے بعد 4 ہزار 602 روپے پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت میں 1.20 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی اونس قیمت 48.90 ڈالر ہوگئی۔











