اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) کوئی قانون سے بالاتر نہیں، تجاوزات کسی کی بھی ہوں، زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کہتے ہیں اسلام آباد میں ڈیڑھ سال سے تجاوزات کے خلاف مہم جاری ہے، اربوں روپے کی اراضی واگزار کرائی جا چکی ہے۔طلال چودھری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں جس نے بھی تجاوزات قائم کیں، اسے نوٹس جاری کیے گئے۔ امان اللہ کے گھر میں موجود مہمان کیا خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں؟ تجاوزات کے خاتمے کے لیے امان اللہ کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
وزیر مملکت داخلہ نے سوال اٹھایا کہ کیا لوگوں کا راستہ روکنا قانونی ہے؟ اگر دوسروں کے قبضے غیر قانونی ہیں تو آپ کا قبضہ بھی غیر قانونی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی سیریز فائنل : سری لنکا کی پاکستان کیخلاف پراعتماد بیٹنگ جاری
طلال چودھری نے مزید کہا کہ پاک فوج کے جوان ملک کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، کسی کو بھی شہداء کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔












