اتوار , 6 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

یومِ دفاع و شہداء، نشانِ حیدر پانے والے شہداء کے مزارات پر دعائیہ تقریبات

51 منٹس پہلے
A A
Defense and Martyrs' Day, prayer ceremonies at the shrines of martyrs who received the Nishan-e-Haider
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر ملک بھر میں نشانِ حیدر پانے والے قومی ہیروز کے مزارات پر دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔گجرات میں میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشانِ حیدر کے مزار پر دعائیہ تقریب ہوئی، جہاں مہمانِ خصوصی میجر جنرل اظہر یاسین نے شہید کے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

جہلم میں میجر محمد اکرم شہید نشانِ حیدر کے مزار پر دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، میجر جنرل سردار محمد طارق خان نے مزار پر پھول رکھے اور شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔گوجر خان میں کیپٹن سرور شہید نشانِ حیدر کے مزار پر بھی حاضری دی گئی اور پھول رکھے گئے۔صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار پر دعائیہ تقریب ہوئی، جہاں میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشانِ حیدر اور سوار محمد حسین شہید نشانِ حیدر کے مزارات پر بھی دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں۔تقریبات میں شہداء کے درجات کی بلندی، ملک و قوم کی سلامتی اور پاکستان کے دفاع کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، جبکہ شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، کئی شہروں میں موسم خوشگوار

دوسری جانب کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جہاں پاکستان ایئرفورس کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مزارِ قائد پر شاندار پریڈ پیش کی۔ دستے میں 64 مرد اور 8 خواتین کیڈٹس شامل تھیں۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ایئر آفیسر کمانڈنگ پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان، ایئر وائس مارشل حسن فیصل تھے۔ انہوں نے مزارِ قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، جبکہ مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔

تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے بھی بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر وائس مارشل حسن فیصل نے کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع پاک فضائیہ کے مضبوط ہاتھوں میں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے گزشتہ سال بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، پاک فضائیہ قوم کی امیدوں پر ہمیشہ پوری اتری ہے اور مشکل کی ہر گھڑی میں اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ایئر وائس مارشل حسن فیصل کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ ملکی دفاع اور فضائی حدود کی حفاظت کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

موضوعات : dayDEFENCE
ShareSend

متعلقہ خبریں

Youth assaulted in Karachi's Defence; prime suspect Ibrahim arrested.
تازہ ترین

کراچی ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد، مرکزی ملزم ابراہیم گرفتار

5 ستمبر , 2026
The 24-hour day has shortened; why is the Earth spinning so fast
تازہ ترین

24گھنٹے کا دن چھوٹا ہو گیا، زمین آخر اتنی تیزی سے کیوں گھوم رہی ہے؟

28 اگست , 2026
The three countries have drawn closer due to the joint defense agreement Prime Minister.
تازہ ترین

مشترکہ دفاعی معاہدے سے تینوں ممالک مزید قریب آئے،وزیراعظم

28 اگست , 2026
Türkiye's defense industry is on the verge of joining the ranks of the world's top 10 arms exporters.
تازہ ترین

ترکیہ کی دفاعی صنعت، دنیا کے 10بڑے اسلحہ برآمد کنندگان میں شامل کے قریب

24 اگست , 2026
Turkey develops advanced infrared technology that will change the map of war
تازہ ترین

ترکیہ ، جنگ کا نقشہ بدلنے والی جدید انفراریڈ ٹیکنالوجی تیار

8 اگست , 2026
Iran's agreement to purchase hundreds of air defense missiles from China.
تازہ ترین

ایران کا چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ

29 جولائی , 2026
اگلی خبر
Women's spacewalk

خلا میں خواتین کی واک

یہ بھی پڑھیں

Serhat Kılıç, the renowned actor from Kuruluş Osman, was found dead at home.

کورولوش عثمان کے معروف اداکار سرحات کیلیچ گھر میں مردہ پائے گئے

6 ستمبر , 2026
New nuclear alliance between Japan, South Korea and the US, a new era of nuclear energy in Asia

جاپان، جنوبی کوریا اور امریکا کا نیا جوہری اتحاد، ایشیا میں نیوکلیئر توانائی کا نیا دور

6 ستمبر , 2026
Women's spacewalk

خلا میں خواتین کی واک

6 ستمبر , 2026
Defense and Martyrs' Day, prayer ceremonies at the shrines of martyrs who received the Nishan-e-Haider

یومِ دفاع و شہداء، نشانِ حیدر پانے والے شہداء کے مزارات پر دعائیہ تقریبات

6 ستمبر , 2026
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz arrives in London, expected to meet Bilawal Bhutto

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن پہنچ گئیں، بلاول بھٹو سے ملاقات متوقع

6 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔