جمعہ , 23 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 3

اسحاق ڈار کی استنبول میں مصری اور جرمن وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

56 منٹس پہلے
A A
اسحاق ڈار کی استنبول میں مصری اور جرمن وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
Share on Facebookwhatsapp

استنبول (پاک ترک نیوز ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے استنبول میں مصر اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارتی تعاون اور علاقائی و عالمی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کی مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ملاقات ریجنل فور کے وزارتی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مصر کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کی توثیق کرتے ہوئے دوطرفہ روابط مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات میں تجارت، کاروباری روابط، زراعت اور ادویہ سازی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے رابطہ کاری، قابلِ تجدید توانائی، دفاع اور عوامی سطح پر تبادلوں کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران فلسطین اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا، جبکہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل مکالمے اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے ریجنل فور کے تحت مسلسل مشاورت اور قریبی روابط برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے جرمن وزیر خارجہ یوہان واڈے فول سے بھی ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ ملاقات آر فور اور ای فور کے وزارتی اجلاسوں کے موقع پر ہوئی، جس میں پاک جرمن دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور زیرِ بحث آئے۔

اسحاق ڈار نے مسلسل رابطوں اور مختلف شعبوں میں تعاون کے ذریعے پاکستان اور جرمنی کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی تازہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں علاقائی چیلنجز سے نمٹنے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور عالمی سطح پر مسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آر فور کے فریم ورک کے تحت جرمنی، فرانس، اٹلی اور برطانیہ کے تعمیری روابط کا خیرمقدم کرتے ہوئے باہمی تشویش کے امور پر مسلسل مشاورت اور سفارتی رابطہ کاری کی اہمیت اجاگر کی۔

موضوعات : EgyptianGermanishaq dar
ShareSend

متعلقہ خبریں

Ishaq Dar leaves for Istanbul to attend a key diplomatic meeting involving 7 countries.
پاکستان

اسحاق ڈار7 ممالک کی اہم سفارتی بیٹھک میں شرکت کے لیے استنبول روانہ

23 اکتوبر , 2026
Ishaq Dar leaves for Tajikistan to attend the Shanghai Cooperation Organization meeting.
پاکستان

اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے تاجکستان روانہ

19 اکتوبر , 2026
سعودی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک سعودی اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
پاکستان

سعودی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک سعودی اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

16 اکتوبر , 2026
Ishaq Dar orders strict action against hoarders and price gougers
پاکستان

اسحاق ڈار کا ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

16 اکتوبر , 2026
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا اجلاس ،حسن مرتضیٰ اور اسحاق ڈار میں تلخ کلامی
پاکستان

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا اجلاس ،حسن مرتضیٰ اور اسحاق ڈار میں تلخ کلامی

12 ستمبر , 2026
اسحاق ڈار کی کویتی وزیر خارجہ سے گفتگو، مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے پائیدار امن پر زور
اہم ترین 3

اسحاق ڈار کی کویتی وزیر خارجہ سے گفتگو، مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے پائیدار امن پر زور

24 اگست , 2026
اگلی خبر
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں کوئی خفیہ نکات نہیں، دفتر خارجہ

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں کوئی خفیہ نکات نہیں، دفتر خارجہ

یہ بھی پڑھیں

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں کوئی خفیہ نکات نہیں، دفتر خارجہ

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں کوئی خفیہ نکات نہیں، دفتر خارجہ

23 اکتوبر , 2026
اسحاق ڈار کی استنبول میں مصری اور جرمن وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسحاق ڈار کی استنبول میں مصری اور جرمن وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

23 اکتوبر , 2026
تشددہوا نہ زیادتی ،غیر ملکی خاتون ڈیانا اپنے بیان سے مکر گئی،ملزموں کو معاف کرنے کا اعلان

تشددہوا نہ زیادتی ،غیر ملکی خاتون ڈیانا اپنے بیان سے مکر گئی،ملزموں کو معاف کرنے کا اعلان

23 اکتوبر , 2026
Scottish Minister Humza Yousaf’s book Under Fire The harrowing tale of a family trapped in Gaza.

اسکاٹس منسٹر حمزہ یوسف کی کتاب انڈر فائر غزہ میں پھنسے خاندان کی اذیت ناک داستان

23 اکتوبر , 2026
نیشنل بینک کے سی ای او کی سیلری 95لاکھ ،3کروڑ کی انشورنس ،گھر کے کرائے کیلئے10لاکھ روپے ماہانہ

نیشنل بینک کے سی ای او کی سیلری 95لاکھ ،3کروڑ کی انشورنس ،گھر کے کرائے کیلئے10لاکھ روپے ماہانہ

23 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In