لاہور( پاک ترک نیوز ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے درمیان آئندہ ٹیسٹ سیریز کے شیڈول اور وینیوز سے متعلق مشاورت جاری ہے، حتمی فیصلہ ہونے کے بعد سیریز کے پروگرام کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے فروری اور مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دیتے ہوئے رمضان المبارک اور دونوں ٹیموں کی بین الاقوامی مصروفیات کو مدنظر رکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ایوان نمائندگان میں ریکارڈ پہلی بار 100سے زائد ڈیموکریٹ خواتین منتخب
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان سیریز 16 فروری کو ہیملٹن میں ختم ہوگی، جبکہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 18 مارچ سے شیڈول ہے اور ٹیموں کی سرگرمیاں 15 مارچ سے شروع ہوں گی۔ان مصروفیات کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا کم از کم ایک میچ رمضان المبارک کے دوران کھیلے جانے کا امکان ہے۔












